• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

۱۶۔ وقت کا صحیح طرح سے استعمال کرنا، ۔ اسعد الزوجین

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
۱۶۔ وقت کا صحیح طرح سے استعمال کرنا،
جیسا کہ کہتے ہیں کہ وقت میں زندگی ہے اور زندگی بہت قیمتی شیٗ ہے جسے ضائع نہیں کرنا چاہیے۔ میاں بیوی کو چاہیے کہ وہ اپنے اوقات کو اچھے طریقے سے ترتیب دیں اور ایسا جبھی ممکن ہے جب دونوں میں ہم آہنگی اور اتفاق رائے ہو۔ مثال کے طور پر دوستوں اوررشتے داروں کے میل ملاقات کے لئے ایک وقت اور دن متعین ہو۔ بازار یا بچوں کے ساتھ تفریح پر جانے کے لئے ایک وقت اور دن متعین ہو۔ تنظیم اور ترتیب زندگی کا حسن دوبالا کر دیتی ہے اور اس سے میاں بیوی کو زندگی کے تمام شعبہ جات اچھی کارکردگی دکھانے میں مدد ملتی ہے۔ اس لئے وقت کو حالات یا دوسروں کے رحم و کرم پرنہیں چھوڑنا چاہیے کہ وہ جیسے چاہیں اس قیمتی وقت کو برباد کریں۔ لیکن اس کے بالمقابل وقت کو اتنا مقدس بھی نہ بنایا جائے کہ معمولی سی بے قاعدگی بھی میاں بیوی کے درمیان سخت ناچاقی اور بڑے جھگڑے کا باعث بنے۔ میاں بیوی کو بقدر استطاعت یہ کوشش کرنی چہایے کہ وقت کی پابندی کریں کیونکہ وقت ان کے لئے ایک اہم چیز ہے اور وقت کی اہمیت پر مندرجہ ذیل حدیث سے زیادہ بڑھ کر اور کوئی دلیل نہیں ہوسکتی۔ قیامت کے دن آدم کے بیٹے کے قدم اس وقت اپنی جگہ سے نہیں ہلیں گے جب تک اس سے پانچ چیزوں کے متعلق سوال نہ کر لیا جائے۔ اپنی عمر کے بارے میں کہ کس کام میں ختم کی، اپنی جوانی کے بارے میں کہ کس کام میں گنوائی۔ اپنے مال کے بارے میں کہاں سے کمایا اور کہاں خرچ کیا اور اپنے علم پر کہاں تک عمل کیا۔ (۱) (حدیث حسن ہے۔ صحیح الجامع الصغیر و زیادتۃ ألبانی۔ حدیث رقم ۳/۲۲۰ ، (۷۳۹۹) )شاعر کہتا ہے وقت سب سے قیمتی چیز ہے جس کی حفاظت تمہارے ذمے سونپی گئی ہے لیکن میں دیکھ رہا ہوں کہ یہ بڑی آسانی سے تمہارے ہاتھ سے نکل جاتا ہے۔
 
Top