محمد آصف مغل
سینئر رکن
- شمولیت
- اپریل 29، 2013
- پیغامات
- 2,677
- ری ایکشن اسکور
- 4,006
- پوائنٹ
- 436
۱۹۔ گفت و شنید
آج کل کی زندگی میں بات چیت ایک ایسا مؤثر ذریعہ ہے جو ہمارے بہت سے مسائل حل کرنے میں کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔ اس لئے میاں بیوی کو چاہیے کہ اپنی زندگی کے مختلف مسائل کے بارے میں گفتگو کریں۔ اپنی اولاد کی تربیت کے بارے میں بات کریں۔ الغرض زندگی کا کوئی بھی چھوٹا بڑا مسئلہ ہوا اسی میں کسی بھی ایک کو اپنی رائے نہیں مقدم رکھنی چاہیے بلکہ باہمی گفتگو سے مسئلے کا حل نکالنا چاہیے کیونکہ دو کی رائے ایک راے سے بہتر ہے۔
کامیاب گفت و شنید کے مندرجہ ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں:
۱۔ ایک دوسرے کے خیالات سے آگاہی حاصل ہوتی ہے۔
۲۔ میاں بیوی کے درمیان پیار محبت بڑھتا ہے۔
۳۔ دونوں مشترکہ طور پر گھر کی ذمے داری اٹھاتے ہیں اور کوئی بھی ایک اکیلا گھر کا ذمے دار نہیں ہوتا۔
۴۔ دونوں کو مختلف معاملات میں اپنے ذہن لڑانے کا موقع ملتا ہے۔
۵۔ دونوں کی ایک دوسرے کے ساتھ بات کرنے تمنا پوری ہوجاتی ہے اس لئے دونوں میں سے کوئی بھی گھر کے باہر کسی کے غیر شرعی طور پر بات کرنے کی کوشش نہیں کرتا۔
اس کے علاوہ اور بہت سے فوائدہ ہیں۔
نیز یہ بھی دھیان رہے کہ بات چیت ہر وقت نہیں کی جاتی بلکہ ہر بات کرنے کا ایک وقت اور موقع محل ہوتا ہے اور یہ وہ وقت ہوتا ہے جب دل و دماغ بات سننے و کرنے کو تیار ہوتے ہیں اور بات چیت بڑے دوستانہ اور اچھے ماحول میں ہوتی ہے جس میں نہ کسی کی دل آزاری کی جاتی ہے اور نہ کسی پر الزام تراشی کی جاتی ہے او نہ آوازیں بلند ہوتی ہیں بلکہ یہ ایک پکا عقلی خطاب ہوتا ہے جو عموماً کسی مشکل کو حل کرنے، زندگی کو بہتر بنانے کے لئے کیا جاتا ہے۔ تاکہ اس کے مثبت نتائج برآمد ہوسکیں۔