• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

۲۳۔ اپنی غلطیوں کا اعتراف کرنا: ۔ اسعد الزوجین

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
۲۳۔ اپنی غلطیوں کا اعتراف کرنا:
ایک عرب شاعر کہتا ہے:

کون ہے جس کی ساری علامتیں خوش کرنے والی ہوتی ہیں۔ آدمی کے بڑے پن کے یہی بہت ہے کہ اس کے عیوب انگلیوں پے گنے جائیں۔

انسان کا غلطی کرنا کوئی عیب نہیں ہے بلکہ بعض اوقات غلطی عمل اور اجتہاد کی دلیل ہوتی ہے کیونکہ جو کام نہیں کرتا وہی غلطی نہیں کرتا لیکن ہاں غلطی پر اصرار اور اس کا اعتراف نہ کرنا یہ یقینا ایک بڑا عیب ہے۔ کیونکہ غلطی کمزور یا نقص کی دلیل نہیں۔ اس لئے اگر میاں بیوی میں سے کسی سے بھی غلطی ہو بھی جائے تو اسے چاہیے کہ تکبر و غرور نہ کرے اور نہ ہی اپنے شریکِ حیات کو الزام دے بلکہ غلطی کا اعتراف کرے اور اس کی اصلاح کے لئے کوشش کرے۔ اس کے بالمقابل دوسرے کو چاہیے کہ وہ اپنے ساتھی کی معذرت قبول کرے کیونکہ ازدواجی زندگی کو اگر آگے بڑھانا مقصود ہے تو ایسی چھوٹی موٹی غلطیوں کو درگزر کرنا ہی پڑتا ہے۔
 
Top