محمد آصف مغل
سینئر رکن
- شمولیت
- اپریل 29، 2013
- پیغامات
- 2,677
- ری ایکشن اسکور
- 4,006
- پوائنٹ
- 436
۲۷۔ احساس ذمے داری:
الراعی (نگران) وہ ہے جو اس چیز کی حفاظت کرے اور خیال کیے جو اس کے سپرد کی جائے اس کی ذمہ داری ہے کہ اُس میں انصاف سے کام لے اور اُس کا خیال رکھے۔ (۲) (فتح الباری، ج۱۲ ص ۱۲۱)
چنانچہ شوہر جو اپنے گھر کے نان نفقے کا ذمہ دار ہے اس کی ذمہ داری ہے کہ اُن کو نفقہ فراہم کرے اور انہیں کھانا پینا، گھر اور راحت و آرام کی تمام اشیاء مہیا کرے اور اپنی اولاد کی نیک تربیت کرے وغیرہ۔
اسی طرح سے عورت کی منجملہ گھر کی ذمہ داریوں میں ہے یہ بھی ہے کہ وہ شوہر کی اوپر ذکر کی گئی ذمہ داریوں پر مدد کرے اور گھر کی چیزوں کا خیال رکھے اور اس کو ادھر ادھر ہونے دے اور نہ کسی ایسے انسان کے ہاتھ لگنے دے جو انھیں خراب کردیں۔ نیز گھر میں ایک گھریلو ماحول پیدا کرے۔ مثال کے طور پر کھانا پکائے۔ صفائی وغیرہ کرے۔ اپنے شوہر کا خیال رکھے اور اس کی خدمت کرے اور گھر کے اور گھر والوں کے دیگر کام کرے۔