• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

۳۲۔ مسکراہٹ:۔ ۔ اسعد الزوجین

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
۳۲۔ مسکراہٹ:
کہتے ہیں کہ مسکراہٹ حلال جادو ہے بلکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر اجر و ثواب کی بشارت دی ہے۔ ابو ذر غفاریؒ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارا اپنے بھائی پر مسکرانا بھی صدقہ ہے۔ (۱) (حدیث حسن ہے ، ترمذی (۱۹۰۷) کتاب البر و الصلۃ۔ باب ماجاء فی ضائع المعروف)

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسکراہٹ کو باعثِ اجر قرار دیا کیونکہ مسکراہٹ امن کی قاصد اور اتحاد و اتفاق کی دلیل ہے۔ چنانچہ مسکرانے والے کے دل میں نہ کوئی کینہ ہوتا ہے نہ بغض بلکہ وہ اپنے اندر محبت اور سلامتی کے پیغام سمیٹے ہوئے ہوتا ہے۔ جب مسلمان اپنے بھائی مسلمان سے امن پر خلوص مسکراہٹ کے ساتھ ملتا ہے تو گویا کہ وہ اسے بتا رہا ہوتا ہے کہ اُس کے لئے اس کے دل میں محبت کے سوائے کچھ نہیں۔

اور اگر مسکراہٹ کے یہی تبادلے میاں اور بیوی کے درمیان ہوں تو ان کے درمیان محبت۔ اتحاد و اتفاق کے بیچ بوتے ہیں۔ چنانچہ جب وہ الگ ہوتے ہیں تو مسکراہٹ پر اور اگر ملتے ہیں تو مسکراہٹ پر اور کوئی بات کرتے ہوئے یا چیز مانگتے ہوئے وہ مسکراہٹ کو قاصد کے طور پر پھیلے بھیجتے ہیں۔

لیکن اگر شوہر ہر وقت چہرے پر تنائو اور جھنجھلاہٹ طاری رکھے یا بیوی ہر وقت غصے میں رہے تو ایسے میاں بیوی اپنے لئے بھی اور اپنے ساتھ رہنے والوں کے لئے بھی بدبختی اور نحوست کا سامان لے کر آتے ہیں۔
 
Top