محمد آصف مغل
سینئر رکن
- شمولیت
- اپریل 29، 2013
- پیغامات
- 2,677
- ری ایکشن اسکور
- 4,006
- پوائنٹ
- 436
میاں بیوی کو یہ جان لینا چاہیے کہ تین چیزیں ایسی ہیں میاں بیوی کے رشتے کو قائم رکھتی ہیں:۴۵۔ میاں بیوقی کو باہم اکٹھا رکھنے والے امور:
۱۔ اجتماعیت و صحبت
۲۔ اولاد
۳۔ ہمبستری
اور یہ ایسے امور ہیں جو سال گزرنے سے پہلے متفق نہیں ہوتے۔ چنانچہ ہم سنتے ہیں کہ شادی کے کچھ ماہ بعد ہی شوہر نے بیوی کو طلاق دے دی کیونکہ وہ اسے صحیح نہیں لگی یا اس کا مزاج اسے اس راس نہیں آیا۔ یہ مدت جو اس نے اپنی بیوی کے ساتھ گزاری اسے نکاح پر قائم رہنے یا اس سے پیچھے ہٹ جانے کے صحیح اسباب بتانے کے لیے کافی نہیں ہے بلکہ اسے چاہیے کہ اپنی بیوی کے ساتھ ایک عرصہ گزارے تاکہ پھر وہ اس کے متعلق صحیح فیصلہ کر سکے اور یہی حکم بیوی کے لئے بھی ہے۔
ہوسکتا ہے بعض لوگ سوال کریں کہ کیا محبت میاں بیوی کو نکاح کے بندھن میں باندھے نہیں رکھتی؟ اس کا جواب ہے کہ بلاشک باندھ رکھتی ہے لیکن وہ محبت جو ان کی شادی کے بعد صحبت سے پروان چڑھی ہو۔