• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

”اسامہ اوباما اور پیٹریاس کے جہازوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے“ دستاویزات جاری

ابوحتف

مبتدی
شمولیت
اپریل 04، 2012
پیغامات
87
ری ایکشن اسکور
318
پوائنٹ
0
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے اسامہ بن لادن کے کمپاونڈ سے ملنے والی 17 دستاویزات جاری کر دیں، دستاویزات میں عربی اور انگریزی ترجمہ بھی شامل ہے، دستاویزات کے مطابق اسامہ بن لادن امریکیوں پر حملے کے لئے پرعزم اور ڈٹے ہوئے تھے جبکہ اسامہ کو اپنے نیٹ ورک کے کمزور اور غیر موثر ہونے کا احساس ہو گیا تھا۔

ایک خط میں اسامہ نے القاعدہ کا نام تبدیل کرنے کی تجویز دی۔ اسامہ کا خیال تھا کہ القاعدہ کا نام بدنام ہو چکا ہے، اسامہ امریکی صدر کے جہاز پر حملہ کرنے کے خواہش مند تھے جبکہ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کے جہاز کو بھی نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ اسامہ القاعدہ میں بدنظمی اور مسلمانوں میں گرتی مقبولیت پر پریشان تھے۔

اسامہ نے طالبان حملوں میں مسلمانوں کی ہلاکتوں پر تنقید کی۔ ایک خط میں ان کی تنقید میں حکیم اللہ محسود کا بھی ذکر کیا گیا۔ خط میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حکیم اللہ محسود کو کہا گیا کہ حملے شریعت کے مطابق نہےں، مسلمانوں کو مساجد، روڈز اور مارکیٹس میں ہلاک کیا جا رہا ہے، دستاویزات کے مطابق اسامہ نیٹو انخلا کے بعد کرزئی حکومت کا تختہ الٹنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ دستاویزات میں ستمبر 2006ءسے اپریل 2011ءتک کے خطوط شامل ہیں۔
نوائے وقت
 
Top