• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

(37)فقہ السیرۃ النبویہ Fiqh Us Seerat Un Nabavia(( رضاعت و پروش اور تربیت نبوی ))

شمولیت
نومبر 14، 2018
پیغامات
305
ری ایکشن اسکور
48
پوائنٹ
79
فقہ السیرۃ النبویہ: سیرت طیبہ سے فکری ، دعوتی ، تربیتی ، تنظیمی اور سیاسی رہنمائی

(( حافظ محمد فیاض الیاس الأثری ، ریسرچ فیلو: دارالمعارف لاہور ))

رضاعت و پروش اور تربیت نبوی

(1) رسول مقبول ﷺ کی بنو سعد قبیلے میں رضاعت کے آپ پر شاندار مثبت اثرات مرت ہوئے۔ صحت و تندرسی، جسمانی و ذہنی نشوونما، لسانی و نفسیاتی تربیت میں آپ غیر معمولی اہلیت کے حامل تھے۔

(2) بنو سعد میں رضاعت و پرورش کے دوران آپ دیگر بچوں کی نسبت جلدی بڑھے اورپھلے پھولے ۔ آپ دو برس میں ہی چار برس کے محسوس ہونے لگے۔

(2) آپ کی لسانی مہارتوں میں بھی بنو سعد میں رضاعت و پرورش کا مثالی کردار تھا۔ ایک موقع پر سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ آپ کی فصاحت و بلاغت، لسانی مہارت اور قادر الکلامی پر بہت متعجب ہوئے۔ آپ نے فرمایا کہ میں ہوں تو قریشی، لیکن میری رضاعت بنوسعد میں ہوئی ہے۔

(3) دعوت و تعلیم اور تربیت و افراد سازی کے لیے لسانی مہارتوں کی بہت اہمیت ہوتی ہے۔ اس لیے آپ لسانی لیاقت و استعداد میں بلند مرتبے پر فائز تھے۔ قیادت و سیادت کے لیے بہتر ذہنی و جسمانی نشوونما بھی انتہائی اہم ہوتی ہے۔

(4) اس حوالے سے بھی باری تعالیٰ کا آپ پر خاص فضل تھا۔ آپ اپنی قوم کی زبان میں ماہر تھے۔ آپ فصیح و بلیغ عربی زبان بولنے میں یگانہ وصف کے حامل تھے۔ لسانی مہارتوں میں عرب بھر میں کوئی آپ کا ثانی نہ تھا۔

(5)آپ کے خطبات و مواعظ، احادیث و فرمودات، پند و نصائح پر مبنی اقوال و ارشادات کتب احادیث و سیرت کا حصہ ہیں۔ ان سے آپ کی قادر الکلامی اور فصیح البیانی کا اندازا لگایا جا سکتا ہے۔آپ کے انداز تکلم، طرزِ گفتار، اسلوب خطاب اور طریقہ تفہیم و اصلاح کی تمام دنیا معترف ہے۔

(6) آپ کی قومی، مادری اور دینی ودعوتی زبانی عربی تھی۔ اہل عرب کی زبان بھی عربی تھی اور قرآن بھی عربی زبان میں نازل ہوا۔ داعی کا مخاطبین کا ہم زباں ہونا اور سامعین کی زبان میں وعظ و تعلیم دینا بہت ہی اہم ہوتا ہے۔

(7) تمام انبیائے کرام علیہم السلام کی بعثت اپنی قوم میں ہوئی، وہ اپنی قومی زبان کے ماہر تھے اور اسی زبان میں قوم کی تعلیم و تربیت کیا کرتے تھے۔ اس حقیقت کو قرآن کریم کی سورت ابراہیم، آیت: 4 میں بھی بیان کیا گیا ہے۔ لِیُبَیِّن لھم فرما کر اس کے فوائد و ثمرات سے بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

(8)آپ کی بدنی و جسمانی استعداد میں بھی کوئی امتی آپ کا ثانی نہیں۔ آپ کی شجاعت و بہادری، جرأت و دلیری، غزوات اور کثرت ازواج آپ کی مضبوط جسمانی صلاحیات کی آئینہ دار ہیں۔

(9) دعوتی مصائب و مشکلات، قیادت و تربیت کی گراں قدر ذمہ داری، ریاستی ہمہ گیر معاملات کی انجام دہی اور اہل خانہ کی ضروریات کی تکمیل و فراہمی۔ ان تمام امور کو مضبوط ذہنی و جسمانی لیاقت کے بغیر انجام دینا بعید از امکان ہے۔ آپ نے یہ تمام معاملات انتہائی خوش اسلوبی اور یگانہ انداز میں ادا فرمائے۔

(10) آپ داعیانہ اوصاف و کمالات اور قائدانہ خصائل و صلاحیات میں بلند ترین مقام پر فائز تھے۔آپ داعی اعظم ، ہادئ عالم اور مربی ملت بھی تھے اور سپہ سالار اعظم بھی ،

""""""""''''''"""""""""""'''''''''''''''"""""""""""""
عصر حاضر میں سیرت طیبہ سے ہمہ گیر رہنمائی اور سیرت النبی سے فکری وعملی مضبوط وابستگی بہت اہمیت وافادیت کی حامل ہے
 
Top