• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

(41)فقہ السیرۃ النبویہ Fiqh Us Seerat Un Nabavia ((شق صدر اور اسلاف امت ))

شمولیت
نومبر 14، 2018
پیغامات
305
ری ایکشن اسکور
48
پوائنٹ
79
فقہ السیرۃ النبویہ: سیرت طیبہ سے فکری ، دعوتی ، تربیتی ، تنظیمی اور سیاسی رہنمائی

(( حافظ محمد فیاض الیاس الأثری ، ریسرچ فیلو: دارالمعارف لاہور ))

شق صدر اور اسلاف امت

(1) اہل السنہ و الجماعہ بغیر کسی تاویل اور باطل توجیہ کے تمام طرح کے معجزات نبویہ کو درست تسلیم کرتے ہیں۔ اسلاف امت کے نزدیک نبوی معجزات اور خرق عادت امور کو من و عن ماننا ایمان کا حصہ ہے۔

(2) قرآن کریم میں سابقہ انبیائے کرام علیہم السلام میں سے کئی ایک کے متعدد ایک معجزات کا تذکرہ ہے۔ سلف صالحین انھیں حسی طور پر برحق سمجھتے اور ظاہری مفہوم میں درست مانتے ہیں۔

(3) اسی طرح رسول مکرم ﷺ کے شق صدر سمیت دیگر تمام خرق عادت واقعات اسلاف امت کے ہاں مسلمہ حقیقت ہیں۔ مفسرین کرام، محدثین عظام، شارحین حدیث، سیرت نگارانِ امت اور تاریخ نویسانِ ملت، سبھی کے ہاں شق صدر سمیت دیگر حسی معجزات نبویہ کا تذکرہ ملتا ہے۔

(4) سلف صالحین کے نزدیک عقل سے ماوراء واقعات کو سیرت نبوی کا لازمی حصہ گردانہ جاتا ہے۔ رسول مقبول کا واقعہ شق صدر نقلی اور عقلی طور پر بالکل درست ہے۔

(5) مفسرین کرام میں سے امام طبری، امام ابن ابی حاتم، امام بغوی، حافظ ابن کثیر، امام سیوطی اور اسماعیل حقی نے سورت اسراء کی پہلی آیت کے تحت اس واقعہ کا تذکرہ کیا ہے۔اسی طرح امام رازی اور امام شنقیطی کے ہاں سورت انشراح کی تفسیر میں شق صدر کا ذکر ملتا ہے۔

(6) محدثین عظام میں سے بھی تقریباً تمام کے ہاں اس عظیم معجزہ نبوی کا تذکرہ ملتا ہے۔ بچپن میں شق صدر کا واقعہ متعدد ایک کتب احادیث میں موجود ہے۔ جیسے: صحیح مسلم، مصنف ابن ابی شیبہ، مسند احمد، مسند ابی یعلی، صحیح ابن حبان اور مستدرک حاکم۔

(7) وقت معراج صدر شق کا بھی کئی ایک کے ہاں تذکرہ ملتا ہے۔ جیسے: صحیح بخاری، صحیح مسلم، سنن النسائی، مسند احمد، معجم الکبیر للطبرانی، اور مستخرج ابی عوانہ۔

(8) اسی طرح اہل سیر و تاریخ اور شارحین احادیث نے بھی شق صدر کا تفصیل سے تذکرہ کیا ہے۔ اسلاف امت کے ہاں اس واقعہ کا تذکرہ حسی طو پر اور بطور معجزہ ملتا ہے ناکہ معنوی صورت میں۔

(9) حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللّٰہ رقمطراز ہیں کہ شق صدر اور اس میں مذکور تمام خرق عادت امور کو حقیقی معنی و مفہوم میں تبدیلی کے بغیر تسلیم کرنا واجب ہے ،کیونکہ قدرت الٰہیہ کے لیے ایسا سب کچھ کرنا ممکن ہے۔ ان میں سے کوئی چیز بھی محال نہیں۔ (فتح الباري: 205/7)

""""""""''''''"""""""""""'''''''''''''''"""""""""""""
عصر حاضر میں سیرت طیبہ سے ہمہ گیر رہنمائی اور سیرت النبی سے فکری وعملی مضبوط وابستگی بہت اہمیت وافادیت کی حامل ہے
 
Top