کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
’’9/11 حملے امریکی حکومت نے خود کروائے اور میرے پاس اس کا ٹھوس ثبوت موجود ہے‘‘،
ورلڈ ٹریڈ سینٹرکی ویڈیو بنانے والا کیمرہ مین منظر عام پر آ گیا،
15 سال سے امریکہ حکومت اس کے پیچھے کیوں پڑی ہے؟ تہلکہ خیز انکشاف
03 جولائی 2016 (20:23)ورلڈ ٹریڈ سینٹرکی ویڈیو بنانے والا کیمرہ مین منظر عام پر آ گیا،
15 سال سے امریکہ حکومت اس کے پیچھے کیوں پڑی ہے؟ تہلکہ خیز انکشاف
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں نائن الیون کا سانحہ جب سے رونما ہوا ہے اس کی حقیقت پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، حتیٰ کہ خود امریکی ماہرین کی طرف سے بھی بارہا اسے امریکی حکومت ہی کا کارنامہ قرار دیا جا چکا ہے۔ اب ایک اور شخص میدان میں اتر آیا ہے جس نے نائن الیون کی ذمہ دار امریکی حکومت پر ڈال دی ہے۔
برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق اس شخص کا نام کرٹ سونین فیلڈ (Kurt Sonnenfeld) ہے جو پیشے کے لحاظ سے کیمرہ مین ہے۔ جب نائن الیون کا واقعہ ہوا اس وقت کرٹ سونین ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں گراﺅنڈ زیرو پر موجود تھا۔ اس کا کہنا ہے کہ ”میرے پاس کئی ایسے ثبوت ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ نہ صرف بش انتظامیہ کو پہلے سے ہی اس واقعے کا علم تھا بلکہ وہ خود اس دہشت گردانہ حملے میں ملوث تھی۔“
رپورٹ کے مطابق 39 سالہ کرٹ سونین اس وقت امریکہ کے محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے ایک ذیلی ادارے کے ساتھ کام کر رہا تھا۔ یہ ذیلی ادارہ برطانوی ایجنسی ایم آئی 5 کی طرز کا ادارہ ہے۔ سونین نائن الیون کے واقعے کے وقت ٹریڈ سنٹر میں مختلف چیزوں کی عکسبندی کے لیے موجود تھا لیکن اس نے یہاں بننے والی ویڈیو کبھی امریکی حکام کے حوالے نہیں کی کیونکہ اس کے فوری بعد اس کی اپنی زندگی میں ایک بھونچال آ گیا تھا۔
2002ء میں اس پر اپنی بیوی نینسی کو سر میں گولی مار کر قتل کرنے کا الزام عائد ہوا اور اسے امریکہ سے فرار ہو کر ارجنٹینا میں پناہ لینے پر مجبور ہونا پڑا، جہاں بالآخر اس نے اب سچ بولنے کا حوصلہ پا لیا ہے۔ اس وقت سونین کی عمر 54 سال ہے اور وہ تاحال امریکہ میں اپنی 36 سالہ بیوی کے قتل کے الزام میں مطلوب ہے۔
مگر، رپورٹ کے مطابق، سونین کا کہنا ہے کہ ”میرے اس مقدمے کے پیچھے بھی امریکی حکومت کا ہاتھ ہے کیونکہ میں نائن الیون کے واقعے کے متعلق بہت سے ایسے حقائق جانتا ہوں جنہیں وہ منظرعام پرآتے نہیں دیکھ سکتی۔ “
سانحے میں امریکی حکومت کے ملوث ہونے کے شواہد بیان کرتے ہوئے اس کا کہنا تھا کہ ”ورلڈ ٹریڈ سنٹر 6 کے تہہ خانے میں ایک بڑے کمرے میں اہم دستاویزات و دیگر اشیاء موجود تھیں جو میں نے دیکھا کہ ٹاور سے جہازوں کے ٹکرائے جانے سے کچھ ہی دیر قبل تیزی سے وہاں سے نکالی جا رہی تھیں۔ اس سے میں کلی طور پر یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ امریکی خفیہ ایجنسیوں کو اس واقعے کا علم تھا اور انہوں نے اسے رونما ہونے دیا۔ وہ نہ صرف جانتے تھے بلکہ ان کا تعاون بھی اس میں شامل تھا۔ “
نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ”ورلڈ ٹریڈ سنٹر 4 مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا تاہم اس کا بیسمنٹ محفوظ رہا۔ اس کا دروازہ بھی اسی طرح سلامت رہا۔ اس بیسمنٹ میں لگ بھگ 1 ہزار ٹن سونا اور چاندی پڑی ہوئی تھی۔“ اس معاملے پر کرٹ سونین کا کہنا ہے کہ ”ورلڈ ٹریڈ سنٹر 4 سے جہاز ٹکرائے اوراس کا بیسمنٹ سلامت رہا، ورلڈ ٹریڈ سنٹر 7 کو جہازوں سے کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا مگر اس کے باوجود وہ آن کی آن میں زمین بوس ہو گیا۔ سب سے مشکوک چیز یہی ہے کہ ورلڈ ٹریڈ سنٹر 7 میں نہ تو جہاز ٹکرائے، نہ ہی اس کی عمارت کو کوئی نقصان پہنچا تھا مگر یہ پوری کی پوری 47 منزلہ عمارت حیران کن طور پر 6.5 سیکنڈ میں زمین بوس ہو گئی۔ اس کے علاوہ یہ امر بھی قابل غور ہے کہ اتنی بلند عمارت ایک طرف گرنے کی بجائے اپنی ہی بنیادوں کی طرف کیوں گری؟
By Siba Jackwon/Published 2nd July 2016
Daily Star
'They let 9/11 happen' Camerman has 'PROOF' the US government was behind terror attacks
A CAMERAMAN on Ground Zero during 9/11 has made explosive new claims that the US government was behind the deadly attacks
Kurt Sonnenfeld claims the Bush administration knew all about 9/11
Daily Star
'They let 9/11 happen' Camerman has 'PROOF' the US government was behind terror attacks
A CAMERAMAN on Ground Zero during 9/11 has made explosive new claims that the US government was behind the deadly attacks
Kurt Sonnenfeld claims the Bush administration knew all about 9/11