• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

(Circumcision) حدیث اور جدید سائنس ختنہ کرنا

شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
368
ری ایکشن اسکور
1,006
پوائنٹ
97

صحیح البخاری میں حدیث ہے ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:

''الفطرۃ خمس۔ او خمس من الفطرۃ۔ الختان والاستعداد وانتف الإبط، وتقلیم الأظفار قص الشارب''
(صحیح البخاری، کتاب اللباس، رقم الحدیث: ٥٨٨٩)

پانچ چیزیں فطرت سے ہیں:
1:-ختنہ کرنا 2:-زیر ناف کے بال کے کاٹنا 3:- مونچھیں پست کرنا 4:- ناخن کاٹنا 5:-اور بغلوں کے بال اکھاڑنا۔
رسول اللہ ﷺ کی مبارک تعلیمات میں سے یہ بھی ایک تعلیم ہے کہ آپ ختنہ کریں۔ ختنہ کرنا ایک ایسی سنت ہے جو پچھلے نبیوں نے بھی اپنی امت کو کرنے کا حکم دیا۔ ختنہ کرانے اور کرنے میں بے انتہاء فوائد ہیں۔ یورپین عیسائیت ختنہ کرانے کی سخت ترین مخالف تھی۔ مگر جب آج جدید سائنس نے اس کے فوائد کو نمایاں کیا تو ایسے لوگ بھی جو اس فعل کے دشمن تھے اب ختنہ کرانے پر راضی ہیں۔
ختنہ سے متعلق ماہرین اطفال کی رائے:
پروفیسر وائس ویل جو کہ واشنگٹن کے فوجی ہاسپٹل میں شعبہ امراضِ اطفال کے صدر ہیں امریکی میگزین بنام (American family physician) کے مارچ 1990 کے شمارہ میں راقم ہیں کہ 1975ء:
'' میں، مَیں بھی ختنہ کا سخت ترین مخالف تھااور ختنہ کا تناسب کم کرنے کے لیے اس وقت جو کاوشیں کی جا رہی تھیں میں ان میں شریک تھا۔ لیکن سن اسّی کی دہائی کے اوائل میں کیے گئے سروے سے پتہ چلا کہ غیر مختون بچوں کے اندر پیشاب کی نالی کی سوزش کا مرض نسبتاً زیادہ پایا جاتا ہے۔۔۔ لیکن جب اس موضوع پر مزید تحقیق کی گئی اور انتہائی باریک بینی سے اس کا مطالعہ کیا گیا تو نتیجہ برعکس نکلا اور ختنہ کو معمولات زندگی میں شامل کیے جانے کا حامی بننا پڑا۔''
ختنہ اور جنسی اعضاء کی نظافت:
1990ء کے میگزین (New England Journal Of Medicine) کے اندر ڈاکٹر شیون رقمطراز ہیں:
''بلاشبہ بچے کا ختنہ عمر بھر کے لیے جنسی اعضاء کی نظافت کا کام آسان کر دیتا ہے، اس طرح بچپنے میں قلفہ )عضو تناسل کے سرے پر بڑھی ہوئی جلد( کے نیچے بیماری کے جراثیم جمع نہیں ہوتے۔''
ختنہ نہ کروانے سے بیماری کے تناسب میں اضافہ:
برطانیہ کے غیر مختون اسکول بچوں کے ایک سروے سے پتہ چلا کہ ان میں 70 فیصد کی جنسی اعضاء کی صفائی کی حالت بہت خراب تھی۔
Denmark میں ایک اور سروے سے معلوم ہوا کہ چھ سال کے غیر مختون بچوں میں 63 فیصد کا قلفہ گندگی کی وجہ سے چپکا ہوا تھا۔
(Sunnate Nabvi Aur Jadeed Science. Vol: 2, Page:360)
ختنہ اور جنسی امراض:
آسٹریلیا کے ایک تازہ ترین سروے سے پتہ چلا کہ غیر مختون حضرات میں کئی قسم کے جنسی امراض عام طور پر پائے جاتے ہیں۔
 آلہ تناسل پر چھالے  سوزاک  آتشک
ختنہ اور ایڈز:
1989ء میں شائع ہونے والے امریکن سائنس میگزین کے ایک مقالہ کا عنوان ہے:
''ختنہ ایڈز کے مرض سے محفوظ رکھتا ہے۔''
یہ مقالہ امریکہ اور افریقہ میں لیے گئے تین جائزوں پر مشتمل ہے۔ اس میں خاص طور پر یہ بتایا گیا ہے کہ اور زور دیا گیا ہے کہ بیشتر غیر مختون حضرات ہی اس وبا کا شکار ہوتے ہیں۔
Weekly Medical Servey America.
Sunnat-e-Nabvi Aur Jadeed Science.
ان تمام تحقیقات سے واضح ہوا کہ انسان کی بقا چاہے وہ دنیاوی ہو یا آخرت کی حرف بہ حرف محمد ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہی ہے۔۔۔ معلوم نہیں غیر مسلم اور منکرین حدیث کیوں ان باتوں پر غور نہیں کرتے۔ فاعتبروا یا اولی الالباب۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
ختنوں کا انسانی صحت کیلئے حیرت انگیز فائدہ ، سائنس نے بھی تسلیم کرلیا
28 نومبر 2014 (19:46)

نیویارک (نیوز ڈیسک) مغرب میں کئی صدیوں تک ختنے کی رسم کو مذاق کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے لیکن اب جدید سائنس نے ثابت کردیا ہے کہ یہ نہ صرف عمومی مردانہ صحت کیلئے ضروری ہے بلکہ کئی خطرناک جنسی بیماریوں سے بچنے کا بھی بہترین طریقہ ہے۔

امریکی گلوکارہ کی اسلامی شعائر کی تضحیک ، مسلمان سراپا احتجاج :

اس مقصد کیلئے ایک تحقیق کا انعقاد یوگنڈا کے شہر راکائی میں کیا گیا۔ اس تحقیق میں 4996 غیر ختنہ شدہ مردوں کو شامل کیا گیا جن میں سے 2474 مردوں کے فوری طور پر ختنے کئے گئے جبکہ 2522 مردوں کے ختنے دو سال بعد کئے گئے۔ ان مردوں کی عمریں 15 سے 49 سال کے درمیان تھیں اور ان میں سے کوئی بھی ایڈز کا شکار نہ تھا۔ دو سال بعد جب ان میں ایڈز کی موجودگی کیلئے ٹیسٹ کئے گئے تو معلوم ہوا کہ جن لوگوں کے ختنے کئے گئے تھے ان میں ایڈز کی شرح 0.66 فیصد جبکہ دوسرے گروپ میں یہی شرح 1.33 فیصد تھی، یعنی جن مردوں کے ختنے نہ ہوئے ان میں ایڈز کا مرض دوگنا سے بھی زیادہ پایا گیا۔

دنیا کے مضبوط ترین آدمی نے طاقت کا راز بتا دیا

اس تحقیق کے بعد ایڈز کے کنٹرول کیلئے نئی سفارشات مرتب کی گئیں جن میں اس خوفناک مرض پر قابو پانے کیلئے ختنے کو لازمی قرار دیا گیا۔

http://dailypakistan.com.pk/education-and-health/28-Nov-2014/167549
 
Top