• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

english me title likhen

طارق بن زیاد

مشہور رکن
شمولیت
اگست 04، 2011
پیغامات
324
ری ایکشن اسکور
1,719
پوائنٹ
139
Assalam o alaikum mere deeni bhaion
kahna ye tha k jab hum koi thrd post karte hain to uska unwan agar roman urdu me likha jaaye to sahih rahega.
kyunke maine ye aazmaakar dekha hai k har shaqs google par roman urdu type karke apne topic ko hasil karta hai.jaisa k maine yaom e arfa ka roza k taaluq se tafreehmela me ek thrd lagaya aur wo first page par dikhaya jaaraha hai.aur isi tarha dosre thrds bhi.ab har ksi k paas to urdu fonts nahi hote isliye log roman urdu hi type karte hain.jisse mohaddis forum k thrds bhi google par dikhaayi denge inshaAllah.aur is se logon tak huq baat bhi pahunch jaayegi.main umeed karta hon k tamam members is baat par ghaur karenge.inshaAllah.​
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
انگلش ہیڈنگ کی ضرورت

میری اوپر والی پوسٹ پر دھیان دیں جو قریب ٨ مہینے پہلے کی ہے.
انتظامیہ کو اس بارے میں میں نے پہلے بھی بتایا تھا. لیکن کچھ خاص فرق نہیں پڑا.
امید ہے انتظامیہ اس پر دھیان دیگی.
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ طارق بھائی،
دراصل گوگل میں تلاش میں اوپر آنا جتنا اہم ہے اتنا ہی یہ بھی اہم ہے کہ فورم پر یوزرز بغیر مشقت کے اردو پڑھ سکیں بلکہ اردو کا لطف اٹھا سکیں۔ جب سے یہ اردو یونیکوڈ اور خصوصاً جمیل نوری نستعلیق فونٹ کا اجراء ہوا ہے اب رومن اردو پڑھنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔ حتیٰ کہ موبائل پر پڑھتے ہوئے بھی دقت ہوتی ہے۔ اور غالباً یہی صورتحال دیگر ممبرز کو بھی درپیش ہوگی۔

دوسری بات یہ ہے کہ ہیڈنگ انگلش میں دینے کے بجائے اگر آپ اور دیگر بھائی نئے تھریڈ میں انگریزی ٹیگز ڈال دیا کریں تو یہ سب سے اہم کام ہو جائے گا۔ مثلاً اگر آپ کا تھریڈ حج و عمرہ سے متعلق ہے تو انگلش میں چند ایک ٹیگ:
Hajj, Umrah, Hajj k masayal, Umra k Masayal, Fazail e Hajj, Fazail e Umra
وغیرہ ڈال دئے جائیں تو ہیڈنگ سے بڑھ کر اس کام سے ہمارا مقصد پورا ہو جائے گا کیونکہ یہ ٹیگز نہ صرف یہ کہ سرچنگ میں آتے ہیں بلکہ گوگل ان ٹیگز کو صفحہ پر موجود دیگر مواد کی نسبت زیادہ اہمیت بھی دیتا ہے۔ نیا موضوع شروع کرتے وقت درج بالا ٹیگز کے لئے آپشن ایڈیٹر کے بالکل نیچے موجود ہوتا ہے۔

ویسے زیادہ سے زیادہ سرچنگ میں آنے کے لئے سب سے زیادہ یوزرز کی ان پٹ درکار ہوتی ہے۔ دیکھئے ہم تو اپنی حد تک کوشش کر ہی رہے ہیں۔ اگر آپ بھائی ہمارے ساتھ تعاون کرتے ہوئے صرف فورمز پر ہی روزانہ اپ لوڈ کی جانے والی کتب کا لنک دیگر فورمز پر ، بذریعہ ای میلز، سوشل سائٹس یعنی فیس بک، گوگل پلس وغیرہ، ایس ایم ایس کے ذریعے پھیلاتے رہیں تو ان شاءاللہ اس سے بھی کافی لوگوں کی ان کتب تک رسائی ہو سکتی ہے۔ نیز فورمز کی حد تک اگر ٹیگز پر کام کیا جا سکے تو یہ بھی کافی اہم کام ہو جائے گا۔

عامر بھائی ،
کتب لائبریری کی جہاں تک بات ہے۔ میں کلیم بھائی سے گزارش کروں گا کہ فہرست مضامین میں کتاب کا نام اردو اور انگریزی دونوں میں ڈالنے کی پریکٹس شروع کریں۔ تاکہ ہماری کتابیں زیادہ سے زیادہ سرچنگ میں آ سکیں۔
 
Top