- شمولیت
- جنوری 08، 2011
- پیغامات
- 6,595
- ری ایکشن اسکور
- 21,397
- پوائنٹ
- 891
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
مختلف موضوعات میں مختلف مقامات پر اس بارے میں کچھ نہ کچھ تذکرہ ہو چکا ہے کہ ہم طویل عرصہ سے کسی آن لائن حدیث پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔ بعض جگہ کچھ تفصیلات بھی ذکر کی گئی تھیں۔ بہت عرصہ قبل اسی فورم کے ایک خفیہ سیکشن میں ، میں نے اس پراجیکٹ کے سلسلے میں تیار ہونے والے ڈاکومنٹس، اہم نکات وغیرہ کو یکجا کیا تھا، جو اُس وقت کے لحاظ سے تو مکمل تھے لیکن اب پراجیکٹ میں کافی پیش رفت ہو چکی ہے۔
آج بیٹھے بیٹھے خیال آیا کہ یہ تفصیلات ہم نے کبھی اراکین سے شیئر ہی نہیں کیں۔ حالانکہ مجھے یقین ہے کہ ساتھیوں کو اس کی تفصیلات جان کر یقیناً خوشی ہوگی۔ لہٰذا کچھ چیدہ چیدہ فیچرز، گفتگو وغیرہ مختلف مقامات سے یہاں نقل کر رہا ہوں، شاید بعض جگہ تکرار ہو اور بعض جگہ گفتگو میں کچھ خلا سا محسوس ہو، اسے نظر انداز کر دیجئے گا۔
یہ مکمل پراجیکٹ محترم انس نضر صاحب اپنی خصوصی نگرانی میں بنوا رہے ہیں۔ اور موجودہ اسٹیج تک یہ جس حالت میں بھی پہنچا ہے یہ سب انس صاحب کی ذاتی دلچسپی اور ان تھک نشستوں، کاوشوں، اور تحقیق کے بعد پہنچا ہے۔ علوم الحدیث کے موضوع پر عربی زبان میں دستیاب اہم ویب سائٹس، کئی سافٹ ویئرز وغیرہ میں دستیاب فیچرز کو باریک بینی سے دیکھنے کے بعد انہوں نے اس پراجیکٹ کے فیچرز، ڈیٹا انٹری وغیرہ کے طریقہ کار کا انتخاب کیا ہے۔
پہلے تو مختصراً اس پراجیکٹ کا تعارف پیش خدمت ہے:
انٹرنیٹ پر عربی متن اور مستند اردو ترجمہ (یا تراجم) کے ساتھ آن لائن احادیث کی یونیکوڈ میں فراہمی بمع تحقیق و تخریج و موضوعاتی ترتیب۔

محدث آن لائن حدیث پراجیکٹ:
انٹرنیٹ پر عربی متن اور مستند اردو ترجمہ (یا تراجم) کے ساتھ آن لائن احادیث کی یونیکوڈ میں فراہمی بمع تحقیق و تخریج و موضوعاتی ترتیب۔
- کتب احادیث کی اردو یونیکوڈ میں آن لائن پیش کش
- احادیث کے عربی و اردو متن میں تلاش کی سہولت
- موضوعاتی اعتبار سے احادیث کی ترتیب اور مختلف الفاظ ، متحد المعنی احادیث کی لنکنگ
- احادیث کی اقسام کے اعتبار سے ان کی شناخت کی سہولت
- احادیث کی تخریج بمعنی حوالہ جات کی فراہمی
- احادیث کی تخریج بمعنی حکم، صحیح، حسن ، ضعیف۔۔۔ (جس قدر علمائے کرام کی تحقیقات دستیاب ہو سکیں، شامل کر لی جائیں گی، اور عوام الناس کی سہولت کے لئے صحیح و ضعیف میں ادارہ کی جانب سے تقسیم)
- شروحات حدیث (خصوصیت سے وہ احادیث جنہیں گمراہ گروہ، ٹارگٹ کرتے ہیں، ان کی جس قدر تشریحات مل سکیں، وہ حدیث کے تحت شامل کی جائیں گی)
- مشکلات حدیث، مبہمات کی وضاحت
- رواۃ کی پہچان، حکم، ان کے حالات زندگی وغیرہ