بھائی محدثین کے درمیان حدیث کی صحت و ضعف پر اختلاف بھی ہوتا ہے
کفایت اللہ
بھائی اس کی زیادہ وضاحت تو
کفایت اللہ بھائی ہی کر سکتے ہیں کیوں کہ میں نہ یہاں الشیخ محمد صالح المنجد کی ویب سائٹ سے حوالہ دیا ہے-
فرضی نماز کے بعدآيۃ الکرسی پڑھنے کی فضیلت !!!
اور ابوامامۃ رضی اللہ تعالی عنہ نے فرضی نماز کے بعدآيۃ الکرسی پڑھنے کی فضیلت میں بیان کیا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جس ہرفرضی نمازکے بعد آیۃ الکرسی پڑھی اسے جنت میں داخل ہونے سے صرف موت ہی روک سکتی ہے ۔
امام نسائ رحمہ اللہ نے الیوم واللیۃ میں بھی حسن بن بشر سے اسی طرح کی روایت کی ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح ابن حبان میں محمد بن حمیر الحمصی سے روایت نقل کی ہے
جو کہ بخاری کے رجال میں سے ہے اور اس کی سند بخاری کی شرط ہے ۔
واللہ تعالی اعلم .
الشیخ محمد صالح المنجد
http://islamqa.com/ur/6092