• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا فقیہ الفاظ توثیق میں سے ہے؟

شمولیت
اگست 27، 2013
پیغامات
80
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
57
kiya kisi ravi par lafz e faqih .. usool e hadees ke mutabiq kalima e tausiq hai ????

plzz ..usool e hadees se ba hawala bataye jazak allah

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
كيا كسی راوی پر لفظ ’’ فقیہ ‘‘ اصول حدیث کے مطابق کلمہ توثیق ہے ؟
پلیز اصول حدیث سے باحوالہ بتائیں ۔ جزاک اللہ ۔

ترجمہ از انتظامیہ ۔ ابتسامہ
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
بھائی لفظ ”فقیہ“ توثیق کے صیغوں میں سے نہیں ہے۔
رہی بات یہ کہ اصول حدیث سے اس کا حوالہ دیا جائے تو عرض ہے کہ:

اولا:
یہ ذمہ داری اسی شخص کے سر جاتی ہے جو یہ دعوی کرے کہ لفظ فقیہ کلمات توثیق میں سے ۔جب محدثین نے توثیق کے صیغوں میں اس لفظ کا استعمال ہی نہیں کیا ہے تو ایسی صورت ہماری طرف سے انکار ہے اس لئے ثبوت کی ذمہ داری ہم پر نہیں بلکہ اس پر ہے جو اس کا دعوی کرے۔
ثانیا:
اگر کسی کو دلیل ہی مطلوب ہے تو عرض ہے کہ محدثین نے کئی رواۃ کو فقیہ کہنے کے ساتھ ساتھ اس کی تضعیف بھی کی ہے ۔حتی کی بعض کو کذاب بھی کہا ہے چنانچہ:

امام ذہبی نے اپنی کتاب ''تذکرۃ الحفاظ'' میں أبو بشر أحمد بن محمد بن عمرو بن مصعب بن بشر بن فضالة المروزي کا تذکرہ کیا ہے جو کہ کذاب ہے ، امام ذہبی رحمہ اللہ نے اسی کتاب میں اس کا تذکرہ کرنے کے ساتھ ساتھ اسے فقیہ کہا ہے اور اسے کذاب بھی کہا ہے ، لکھتے ہیں:
المصعبي الحافظ الأوحد أبو بشر أحمد بن محمد بن عمرو بن مصعب بن بشر بن فضالة المروزي الفقيه إلا أنه كذاب [تذكرة الحفاظ: 3/ 18]۔

آگے اسی کتاب میں اسی کذاب کو وضاع حدیث بتلاتے ہوئے دیگر ناقدین کا قول نقل کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
قال الدارقطني: كان حافظًا عذب اللسان مجردًا في السنة والرد على المبتدعة لكنه يضع الحديث . وقال ابن حبان: وكان ممن يضع المتون ويقلب الأسانيد [تذكرة الحفاظ:/ 18]۔
 
Top