• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اٹھو نادانو جاگو اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے !!!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
میں ماڈرن دور کا مسلم لڑکا ہوں

  • میرے حلئے پر نہ جانا ، یہ تو ماحول اور فیشن کے ساتھ بدلتا رہتا ہے
  • داڑھی میری کفار کی شباہت پر ہے ، ہئیر سٹائل بھی آئے دن ہی نیا ہوتا ہے
  • Hair Gel لگا لگا کر تو لگتا ہے ٹکلا ہی ہو جاؤں گا مگر کیا کروں کرنا پڑتا ہے
  • ہاتھ میں کڑا بھی ہے ، گلے میں چین بھی ہے ، ہاں ہاں مجھے پتا ہے کہ مرد کو زیور پہننا مانع ہے
  • جینز بھی ٹائٹ ہے ، کولہوں سے بس اتنی گرتی ہوئی کہ انڈر ویئر نظر آ جائے
  • کیا کروں یار فیشن جو ہوا کرنا پڑتا ہے
  • سگریٹ، شراب اور گرل فرینڈ تو اب سوسائٹی کا حصہ ہوا نا !
  • سب ہی کرنا پڑتا ہے ! نہیں کروں گا تو ماحول میں فٹ کیسے ہوں گا ؟؟
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
میں ماڈرن دور کی مسلم لڑکی ہوں !!!
  • مجھہ سے ملیں میں ایک مسلمان لڑکی ہوں ، ہاں ہاں کوئی بات نہیں یار ، ملنے میں کیا ہے ،
  • کوئی کھا تھوڑی جاؤ گے تم ، ہم لوگ دقیانوسی خیالات کے مالک نہیں ہیں یار کہ عورتوں کو پردے میں رکھیں
  • میں عورت ضرور ہوں مگر مرد کی برابری میرا حق ہے
  • ویسے بھی پردہ نظر کا ہونا چاہئے یا پھر مردوں کو منع کرو نہ کہ مت دیکھا کریں کھا جانے والی نظروں سے ہمیں
  • میں آج کی ماڈرن نسل سے ہوں ، آزادی میرا بھی حق ہے
  • کیا ہوا جو میں آستین کے بغیر ، کھلے گلے کی قمیض اور گٹھنوں تک اونچی ٹراؤزر پہنتی ہوں
  • دوپٹہ نہیں اوڑھتی ، باریک کپڑے پہنتی ہوں ، اب گرمی میں نہیں ہوتا یہ سب مجھ سے
  • بوائے فرینڈ بھی ہے ، موبائل پر لڑکوں سے بھی باتیں کرتی ہوں
  • کبھی رات گئے دیر سے گھر آتی ہوں ، بھائی بھی تو ایسا ہی کرتے ہیں
  • سگریٹ یا شیشہ پی لیتی ہوں تو مر تو نہیں جاؤں گی ، لڑکے بھی تو پیتے ہیں ان کو کوئی لیکچر کیوں نہیں دیتا
  • مجھے نہ سناؤ باتیں او کے، اپنا اچھا برا جانتی ہوں میں ، پڑھی لکھی ہوں آخر ، کوئی گاؤں کی جاہل نہیں ہوں میں
  • ایک سناؤ گے تو چار سنو گے بھی مجھ سے سمجھے
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
اٹھو نادانو جاگو اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے !!!!

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
دوستو والدین کے لئے بہت بڑا لمحہء فکریہ ہے یہ !

مندرجہ بالا صورتحال ہر گھر کا حصہ ابھی نہ بھی ہو مگر معاشرے کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے اگر اس پر ابھی ہی قابو نہ پایا گیا تو ایسا ہوتے دیر بھی نہیں لگے گی ، اکثر سننے کو ملتا ہے کہ میڈیا نے نوجوان نسل کو بگاڑ دیا ہے ، میڈیا کو سارا الزام دینا غلط ہے ، الزام دینا ہے تو والدین کو دو ، گھریلو تربیت جن کا فرض ہے ، ماں کی گود بچے کی پہلی درسگاہ ہوتی ہے نا ؟؟ آج کی کتنی مائیں اپنا یہ فرض ادا کر رہی ہیں ، کتنے باپ اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت کی فکر کرتے ہیں ؟؟

سب نے میڈیا ہی کو استاد ماں لیا ہے جو آج کل کی نسل کو دھیرے دھیرے دین سے دور کرتا جا رہا ہے !

اٹھو نادانو جاگو اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے !!!! —
 
شمولیت
مئی 23، 2013
پیغامات
213
ری ایکشن اسکور
381
پوائنٹ
90
آج کل کا دور ایسا ہے کہ ما ں باپ کہتے ہیں کہ استاد تربیت کرے اور استاد کہتے ہیں کہ ما ں باپ تربیت کریں- بنیادی باتیں سمجھانا اور ان پر عمل کروانا ما ں باپ کی ذمہ داری ہے-
 

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,100
ری ایکشن اسکور
1,460
پوائنٹ
344
حالاں کہ استاد کو والدین کی نسبت 24 گھنٹوں مین سے صرف 6 گھنٹے ملتے ہیں اس لیے والدین ہی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کا خوب خیا ل رکھیں
 
Top