• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تبلیغیوں کی "فضائل اعمال" کے جھوٹ

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
اگرہوسکے تو آپ ہی مضمون نگار کا نام بتادیں ۔ مضمون نگار مضمون لکھنے میں توشرمایانہیں لیکن نام بتانے میں اتنی شرم کیوں محسوس کررہاہے میرے سمجھ سے باہر ہے۔
یہ جمشید بھائی کا پرانا حربہ ہے کہ جس بات کا جواب نہ ہو (کہ جواب دینے سے مسلک پر حرف آئے گا) تو اس کے بارے میں غیر متعلّق سوال وجواب شروع کر دو، تاکہ نفس مسئلہ پر بات چیت کی نوبت ہی نہ آئے۔
میرے بھائی! اگر غیر متعلّق اعتراض کرکے آپ بحث کو غلط طرف موڑ بھی دیں گے اور چرب زبانی سے وقتی طور پر (اپنے زعم میں) اپنے مسلک کا دفاع بھی کر لیں گے تو کیا اس سے حقیقت بدل جائے گی؟؟!! نہیں! ہرگز نہیں!!
آپ لوگ حقیقت سے چشم پوشی کرکے نہ جانے اپنے ضمیر کو کیسے مطمئن کر لیتے ہیں؟؟!!! ایمان سے بتائیے کہ کیا آپ کے نزدیک بارہ دن وضو نہ ٹوٹنا اور پندرہ برس جاگتے رہنا ممکن ہے؟! اور اگر ہے تو کیا یہ کوئی نیکی ہے؟؟!! ایک دن میں ہزار دو ہزار رکعت پڑھنا ممکن ہے؟؟!! اور اگر ہے تو کیا یہ سنتِ نبوی سے صریح بے رغبتی نہیں؟؟!! فرمانِ باری ہے: ﴿ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُونُوا قَوَّامِينَ لِلَّـهِ شُهَدَاءَ بِالْقِسْطِ ۖ وَلَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَآنُ قَوْمٍ عَلَىٰ أَلَّا تَعْدِلُوا ۚ اعْدِلُوا هُوَ أَقْرَبُ لِلتَّقْوَىٰ ۖ وَاتَّقُوا اللَّـهَ ۚ إِنَّ اللَّـهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ ﴾ ... سورة المائدة: 8 کہ ’’ اے ایمان والو! تم اللہ کی خاطر حق پر قائم ہو جاؤ، راستی اور انصاف کے ساتھ گواہی دینے والے بن جاؤ، کسی قوم کی عداوت تمہیں خلاف عدل پر آماده نہ کردے، عدل کیا کرو جو پرہیز گاری کے زیاده قریب ہے، اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو، یقین مانو کہ اللہ تعالیٰ تمہارے اعمال سے باخبر ہے۔‘‘

اصل بحث تو اس پر ہونی چاہئے تھی کہ فضائل اعمال پر یہ اعتراضات صحیح ہیں یا غلط؟؟!! اور اگر غلط ہیں تو کیسے؟!! لیکن یہاں الٹی گنگا بہہ رہی ہے ایک صاحب کا اصرار ہے کہ یہ اعتراض کرنے والا کون ہے؟! جبکہ دوسرے صاحب کا اعتراض یہ ہے کہ مدارسِ حنفیہ یا دونوں اطراف (اہل الحدیث) سے تحقیق کیوں نہیں کی گئی؟! (کیا اس موقف کی نسبت مدارس حنفیہ اور اہل الحدیث کی طرف کی گئی ہے کہ ان سے تحقیق کرنے کی ضرورت ہو؟؟!!)
جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے!


  • اگر تو فضائل اعمال کی طرف ان واقعات کی غلط نسبت کی گئی ہے تو کہیں کہ یہ واقعات فضائل اعمال میں موجود ہی نہیں ہیں!
  • اگر فضائل اعمال کی طرف ان واقعات کی صحیح نسبت ہے اور آپ کو اس سے اختلاف ہے تو یہ اعتراف کرنے میں کیا حرج ہے کہ فضائل اعمال میں یہ من گھڑت واقعات موجود ہیں جو غلطی ہے، میرے بھائیو! فضائل اعمال کوئی قرآن نہیں کہ اس میں غلطی تسلیم کر لینے سے ایمان خطرے میں پڑ جائے گا۔
  • اور اگر نسبت صحیح ہے اور آپ کو ان واقعات سے مکمل اتفاق بھی ہے تو نفس واقعہ پر گفتگو کریں کہ واقعی ہی ایک دن میں ہزار یا دو ہزار رکعات پڑھنا وغیرو غیرہ ممکن ہے اور بالکل صحیح، سنت اور بہت بڑی کرامت ہے!

بہرحال بھائیو! اگر آپ لوگوں کے پاس جواب نہیں یا آپ اصل موضوع پر بات نہیں کرنا چاہتے تو پس وپیش کرنے سے یہ جھوٹ سچ تو نہ بن جائیں گے! (ابتسامہ) آپ لوگ خوش رہیں!
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
جزاکللہ خیر انص نظر صاحب

نہ جانے زکریا صاحب کو اتنے سارے کرامت والے قصّے کہاں سے مل گئے؟!!..!!
اس کتاب کا نام تو" فضائل کرامت" رکھنا چاہیے تھا.
 

جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,331
پوائنٹ
180
یہ جمشید بھائی کا پرانا حربہ ہے کہ جس بات کا جواب نہ ہو (کہ جواب دینے سے مسلک پر حرف آئے گا) تو اس کے بارے میں غیر متعلّق سوال وجواب شروع کر دو، تاکہ نفس مسئلہ پر بات چیت کی نوبت ہی نہ آئے۔
میرے بھائی! اگر غیر متعلّق اعتراض کرکے آپ بحث کو غلط طرف موڑ بھی دیں گے اور چرب زبانی سے وقتی طور پر (اپنے زعم میں) اپنے مسلک کا دفاع بھی کر لیں گے تو کیا اس سے حقیقت بدل جائے گی؟؟!! نہیں! ہرگز نہیں!!
چلیں یہیں دیکھ لیتے ہیں کہ نفس مسئلہ پر بات چیت کرنے سے کون گھبراتاہے ۔
ابوالحسن علوی صاحب نے فرمایا تھا۔
خلاصہ کلام یہ ہے جو اہل علم کے اجتہادات کو ضرورت کے وقت اور عارضی مانتا ہے وہ اہل الحدیث ہے اور جو ائمہ کے اجتہادات کو ایک مستقل حیثیت سے مصدر دین مانتا ہے اور انہیں شریعت اسلامیہ کی طرح دائمی سمجھتا ہے تو وہ اہل الرائے ہے۔
اس پر جب میں اس قول کی تائید میں دلائل کا ذکر فرمایاتوغیرمتعلق حوالہ جات آئے اور وعدہ کیاگیاکہ ایک مضمون لکھ کرعنقریب نظرنواز کریں گے لیکن اب تک یہ وعدہ ’وعدہ ‘ہی ہے ۔
دوسری طرف دیکھیں خود انس نضر صاحب نے ایک تھریڈ ’ کیاامام ابوحنیفہ ثقہ ہیں‘ ۔ جب میں نے ان سے اہل الرائے کا مطلب پوچھاتوکس طرح کتراکرگذرگئے ۔
http://www.kitabosunnat.com/forum/فقہاء-126/کیا-امام-ابوحنیفہ-ثقہ-ہیں؟-1413/index3.html#post8303
اس پوسٹ لے کر جب تک میں نے ان سے اہل الرائے کامطلب واضح کرنے کی بات کہی ہے دیکھیں کس طرح وہ اس سوال سے کتراکرگذرگئے ہیں۔ اسکے باوجود اگر یہی کہاجاتارہے کہ
غیرمتعلق سوال وجواب شروع کردیتے ہیں اورچرب زبانی سے کام لیتے ہیں
توپھر اس پر سوائے اس کے اورکیاکہاجاسکتاہے کہ
تم اپنی انجمن میں جس کو چاہو بے وفاکہہ دو
تمہاری انجمن ہے تم کو جھوٹاکون سمجھے گا​
والسلام
 

ناصر رانا

رکن مکتبہ محدث
شمولیت
مئی 09، 2011
پیغامات
1,171
ری ایکشن اسکور
5,454
پوائنٹ
306
واقعی ایک ہی موضوع کو پتا نہیں کدھر کا کدھر کیا جا رہا ہے،
،جمشید بھائی آپ ہمیں ان فضائل اعمال کے بارے میں بتا دیں کہ یہ ٹھیک ہیں یا غلط ،،،
تا کہ ہمارے بھی علم اضافہ ہو ،،جزاک اللہ خیرا
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,092
پوائنٹ
1,155

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,552
پوائنٹ
641
اس پر جب میں اس قول کی تائید میں دلائل کا ذکر فرمایاتوغیرمتعلق حوالہ جات آئے اور وعدہ کیاگیاکہ ایک مضمون لکھ کرعنقریب نظرنواز کریں گے لیکن اب تک یہ وعدہ ’وعدہ ‘ہی ہے ۔
یہ مضمون راقم نے تقریبا تین ہفتوں سے مکمل کر لیا ہوا ہے اور اپنے بعض شیوخ کو نظر ثانی کے لیے دیا ہے۔
اور دوسرا ہمارے مضامین اپنی اشاعت کے لیے نہ اس سے پہلے آپ کے انتظار کے محتاج نہیں ہیں اور نہ آج کے بعد آپ کی مناظرانہ بے چین طبیعت کے منتظر ہوں گے۔ ہم اس بارے بہتر سمجھتے ہیں کہ کس وقت میں اپنا کون سا مضمون کس جگہ شائع کرنا ہے۔
 

ناصر رانا

رکن مکتبہ محدث
شمولیت
مئی 09، 2011
پیغامات
1,171
ری ایکشن اسکور
5,454
پوائنٹ
306
جزاکللہ خیر انص نظر صاحب

نہ جانے زکریا صاحب کو اتنے سارے کرامت والے قصّے کہاں سے مل گئے؟!!..!!
اس کتاب کا نام تو" فضائل کرامت" رکھنا چاہیے تھا.
بھائی جان قصے ملنے کون سا مشکل ہیں وہ بھی مولانا زکریا صاحب کے لیے،،،
کیونکہ ان کی فضائل اعمال کے آغاز میں انہوں نے اپنے متعلق بتایا تو ہے ،،،
آپ ادھر سے ہی اندازہ لگا لو
اور پھر ان کے ماننے والوں کا بھی اندازہ لگا لو،،کہ وہ بھی آنکھیں بند کر کے ان قصوں کے دفاع میں ہیں ،
اللہ سمجھ دے،آمین
 
Top