• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دل کی نصیحت ہر غیرت مند باپ کے لئے !!!

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
دل کی نصیحت ہر غیرت مند باپ کے لئے !!!


نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کا ارشاد ہے ۔’’اللہ تعالیٰ سے بڑھ کر کوئی غیرت مند نہیں ہے ۔ اللہ کی بندی یاکوئی بندہ زنا کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ کی غیرت کوللکارتا ہے ‘‘۔اس بات میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے کہ تمام انسان اللہ کے بندے ہیں سرور عالم کا ارشاد ہے کہ ’’کیا تم سعد رضی اللہ عنہ کی غیرت مندی پر تعجب کرتے ہو ۔اللہ تعالیٰ مجھ سے اور سعد رضی اللہ عنہ سے بھی بڑاغیرت مند ہے‘‘۔
اللہ تعالیٰ نے اپنی اسی غیرت کی وجہ سے ظاہری باطنی فحاشی کوحرام قرار دیاہے۔غیرت ہراس ’’حمیت ‘‘اور ’’غصے‘‘ کانام ہے جو اپنے آپ یااپنے گھر والوں کے غلط کاموں اور برائیوں پر آتی ہے ۔جو شخص غیرت مند نہیں ہوتا وہ ’’دیوث‘‘ ہوتا ہے۔’’دیوث ‘‘ اس شخص کو کہتے ہیں جو اپنے گھر میں بدکاری فحاشی اور غلط روش کودیکھتا ہے اور اپنی آنکھیں بند کرلیتا ہے ۔ایسے شخص کے متعلق فرمان نبوی ہے کہ وہ جنت میں نہیں جاسکے گا۔
ہرپاکیزہ دل غیرت مند مؤمن کو چاہیئے کہ وہ اپنے آپ پر اپنے گھر والوں بہنوں ، بیٹیوں پرغیرت کھائے۔ایسے بہت سے گھرانے ہیں جنکے نگران اور نگہبان خواب ِ غفلت میں سوئے رہتے ہیں ۔انکو کچھ خبر نہیں ہوتی کہ ان کی اولادیں ، بہنیں ، بیٹیاں کیاکررہی ہیں ۔اسکول کب جاتی ہیں ؟اسکول و کالج سے آتے جاتے بسوں میں ویگنوں میں انہیں کن مسائل کاسامنا ہے؟۔موبائل فون پر اور انٹرنیٹ پر انکے شب و روز کن سرگرمیوں میں گزر رہے ہیں ۔چھوٹی عمر کی بچی ہویانوجوان لڑکی۔عورت ذات اپنے جذبات پر مشکل سے کنٹرول کرسکتی ہے ۔جب وہ جذبات وخواہشات کوبڑھکانے والے گانے اور فلمیں دیکھے گی تو اسکے گمراہ ہونے اور بھٹکنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ۔
لہٰذا ہرباپ بھائی اور گھر کے نگہبانوں کوچاہیئے کہ وہ ان تمام چور دروازوں کوبند کر دیں اور بچوں اور بچیوں کی مکمل خبر گیری رکھیں اور انہیں پاکیزگی و پاکدامنی کے زیور سے روشناس کروائیں۔کیونکہ فحاشی اور زنا جیسے قبیح جرائم پر اللہ رب العزت غیرت کھاتا ہے ۔اللہ تعالیٰ کی ناراضگی مول لینا بڑے بے نصیبے اور خیروبرکت سے محرومی کانام ہے ۔
 
Top