- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,582
- ری ایکشن اسکور
- 6,752
- پوائنٹ
- 1,207
مسئلہ شفاعت
اللہ تعالیٰ نے قرآنِ کریم میں فرشتوں کی جو صفات بیان فرمائی ہیں۔ وہ بھی ان لوگوں کے قول کے بالکل برعکس ہیں۔ مثلاً اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے:
وَقَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْمَـٰنُ وَلَدًا ۗ سُبْحَانَهُ ۚ بَلْ عِبَادٌ مُّكْرَمُونَ ﴿٢٦﴾ لَا يَسْبِقُونَهُ بِالْقَوْلِ وَهُم بِأَمْرِهِ يَعْمَلُونَ ﴿٢٧﴾ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلَا يَشْفَعُونَ إِلَّا لِمَنِ ارْتَضَىٰ وَهُم مِّنْ خَشْيَتِهِ مُشْفِقُونَ ﴿٢٨﴾
سورہ الانبیاء
پھر فرمایا:''کہتے ہیں کہ اللہ کی اولاد بھی ہے حالانکہ اللہ تعالیٰ اس سے پاک ہے جن کو وہ اولاد سمجھتے ہیں، وہ اولاد نہیں بلکہ باعزت بندے ہیں، اللہ تعالیٰ کے فرمان سے تجاوز نہیں کرتے اور اسی کے حکم کے تحت کام کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ وہ سب کچھ جانتا ہے جو ان کے روبرو ہے اور جو ان سے پہلے ہوا ہے اور اسی کی سفارش کرتے ہیں، جس کے لیے سفارش اللہ تعالیٰ کو منظور ہو اور وہ اس کے ڈر سے دبکے رہتے ہیں۔''
وَمَنْ يَّقُلْ مِنْہُمْ اِنِّىْٓ اِلٰہٌ مِّنْ دُوْنِہ فَذٰلِكَ نَجْزِيْہِ جَہَنَّمَ ۭ كَذٰلِكَ نَجْزِي الظّٰلِــمِيْنَ
انبیاء
نیز فرمایا:''اور ان میں سے جو یہ کہہ دے کہ میں اس کے علاوہ معبود ہوں، اسے ہم جہنم کی سزا دیتے ہیں اور اسی طرح ہم ظالموں کو ان کے اعمال کا بدلہ دیا کرتے ہیں۔''
وَكَمْ مِّنْ مَّلَكٍ فِي السَّمٰوٰتِ لَا تُغْنِيْ شَفَاعَتُہُمْ شَيْــــًٔــا اِلَّا مِن بَعْدِ اَنْ يَّاْذَنَ اللہُ لِمَنْ يَّشاءُ وَيَرْضٰى
النجم
اور فرمایا:''آسمانوں میں کتنے فرشتے ہیں جن میں سے کسی کی سفارش اس وقت تک کارگر نہیں ہوسکتی جب تک اللہ تعالیٰ جس کے لیے چاہے اور پسند کرے سفارش کی اجازت نہ دے۔''
قُلِ ادْعُوا الَّذِينَ زَعَمْتُم مِّن دُونِ اللَّـهِ ۖ لَا يَمْلِكُونَ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ فِي السَّمَاوَاتِ وَلَا فِي الْأَرْضِ وَمَا لَهُمْ فِيهِمَا مِن شِرْكٍ وَمَا لَهُ مِنْهُم مِّن ظَهِيرٍ ﴿٢٢﴾وَلَا تَنفَعُ الشَّفَاعَةُ عِندَهُ إِلَّا لِمَنْ أَذِنَ لَهُ ۚ ﴿٢٣﴾
سبا
''الفرقان بین اولیاء الرحمان و اولیاء الشیطان''''کہو کہ جن لوگوں کو تم اللہ کے سوا کچھ سمجھتے ہو، ان کو بلائو ان کو آسمانوں اور زمینوں میں ذرہ بھر اختیار حاصل نہیں ہے، نہ تو ان دونوں میں ان کا کچھ ساجھا ہے اور نہ ان کی تخلیق میں وہ اللہ کے مددگار ہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے ہاں کوئی سفارش سودمند نہیں ہوگی مگر جس کے لیے وہ خود اجازت دے۔''