• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

احادیث رسول صلی اللہ علیہ و سلم

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
احادیث رسول صلی اللہ علیہ و سلم


1 رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: ’’جو شخص موذن کی آواز سن کر یہ دعا پڑھتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے گناہوں کو بخش دیتا ہے‘‘۔ دعا درج ذیل ہے:
اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اﷲُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَ رَسُوْلُہٗ رَضِیْتُ بِاﷲِ رَبًّا وَّ بِمُحَمَّدٍ رَسُوْلًا وَّ بِالْاِسْلَامِ دِیْنًا (مسلم)

2 رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: ’’جو شخص اچھے طریق سے وضو کرے تو اس کے جسم کے تمام گناہ نکل جاتے ہیں حتی کہ اس کے ناخنون کے تلے سے بھی گناہ نکل جاتے ہیں‘‘۔ (صحیح مسلم)۔

3 رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: ’’اگر ایک نہر تمہارے گھر کے سامنے سے بہتی ہو اور ہر روز پانچ بار کوئی اس میں غسل کرے تو بتاؤ کیا اس کے جسم پر کوئی میل باقی رہے گی؟‘‘۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی نہیں، کوئی میل باقی نہیں رہے گی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: ’’یہی مثال پانچ نمازوں کی ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کے ذریعے سے تمام گناہوں کو ختم کر دیتا ہے‘‘۔ (صحیح بخاری)۔

6 رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: ’’جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا گھر اور بازار کی نماز سے پچیس (25) گنا زیادہ اجر و ثواب والی ہوتی ہے۔ یہ اس لئے کہ بندہ جب وضو کرے تو اچھی طرح سے کرے۔ پھر صرف اور صرف نماز پڑھنے کے لئے گھر سے نکلے۔ اس کے ہر قدم کے بدلے ایک گناہ مٹایا جاتا اور ایک نیکی لکھی جاتی ہے۔ جب نماز پڑھتا ہے تو فرشتے اس پر نماز کے اختتام تک رحمت کی دعائیں بھیجتے رہتے ہیں۔ یعنی اے اللہ! اس پر رحم کر، اس پر برکت نازل فرما۔ اور جب تک تم نماز کا انتظار کرتے رہتے ہو اس وقت تک نماز میں ہی ہوتے ہو‘‘۔ (صحیح بخاری)۔

7 رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ ہر رات آسمانِ دُنیا پر نزول فرماتا ہے؛ رات کے آخری پہر میں نازل ہو کر فرماتا ہے: کون ہے جو مجھے پکارتا ہے میں اس کی دُعاؤں کو قبول کروں گا۔ جو مجھ سے مانگتا ہے تو میں اس کو عطا کروں گا۔ معافی چاہتا ہے تو میں بخش دوں گا‘‘۔

8 رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: ’’آدمی اپنے گھر، مال اور پڑوسی کے متعلق آزمایا جاتا ہے۔ نماز روزہ اور صدقہ و خیرات سے ان غلطیوں کا کفارہ ادا ہو جاتا ہے‘‘۔

9 رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: ’’جو شخص حالت ایمان میں ثواب کی نیت سے رمضان کے روزے رکھتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے تمام گذشتہ گناہ معاف فرما دیتا ہے‘‘۔ (صحیح بخاری)۔

10 پیارے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: ’’جو شخص رمضان کی راتوںمیں ایمان و احتساب کے ساتھ قیام کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے گناہوں کو معاف فرما دیتا ہے‘‘۔ (صحیح بخاری)۔

11 رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: ’’جو شخص لیلۃ القدر کی رات کو قیام کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے تمام گذشتہ گناہوں کو معاف فرما دیتا ہے‘‘۔ (صحیح بخاری و صحیح مسلم)۔

21 رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: ’’سبحان اﷲ و بحمدہٖ‘‘ ایک سو بار پڑھنے والے کے تمام (صغیرہ) گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں اگرچہ وہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں‘‘ـ (بخاری ومسلم)

13 سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے یومِ عاشوراء کے متعلق سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: ’’مجھے اللہ تعالیٰ سے اُمید ہے کہ گذشتہ ایک سال کے گناہوں کا کفارہ بنا دے گا‘‘۔ (صحیح مسلم)۔

14 رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: ’’ایک عمرہ دوسرے عمرے تک کے درمیانی عرصے کے گناہوں کا کفارہ ہے اور حج مقبول کی جزا صرف اور صرف جنت ہے‘‘۔ (صحیح مسلم)۔

15 رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: ’’یومِ عرفہ سے زیادہ کسی اور دن جہنم سے آزادی نہیں ملتی۔ یعنی سب سے زیادہ اس دن بخشش کی جاتی ہے۔ اور اللہ تعالیٰ فرشتوں کے سامنے فخر فرماتا ہے‘‘۔

16 ایک مرتبہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ و سلم اُمّ سائب رضی اللہ عنہا کی عیادت کے لئے تشریف لائے۔ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: ’’اے اُمّ سائب! تم کانپ کیوں رہی ہو؟‘‘۔ اُمّ سائب رضی اللہ عنہا نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم یہ بڑا بے برکت بخار ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: ’’بخار کو برا نہ کہو؛ اس سے تو بنی آدم کے گناہ صاف ہوتے ہیں جس طرح لوہے کو بھٹی میں ڈال کر صاف کیا جاتا ہے‘‘ (بخاری و مسلم)۔

17 رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: ’’مومن کو کوئی بھی تکلیف رنج و غم بیماری اور پریشانی آتی ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے بدلے مومن کے گناہوں کو بخش دیتا ہے‘‘۔ (صحیح مسلم)۔

18 رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: ’’جو شخص کسی مجلس میں بیٹھے، بہت سی مختلف قسم کے باتیں کرے پھر اٹھتے وقت یہ دعا پڑھے تو اللہ تعالیٰ اس مجلس کے تمام گناہوں کو بخش دیتا ہے‘‘ دعا درج ذیل ہے:
سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ وَ بِحَمْدِکَ اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ اَسْتَغْفِرُکَ وَ اَتُوْبُ اِلَیْکَ
 
Top