محمد عامر یونس
خاص رکن
- شمولیت
- اگست 11، 2013
- پیغامات
- 17,117
- ری ایکشن اسکور
- 6,786
- پوائنٹ
- 1,069
اولاد انسان کا بہترین سرمایہ ہے !!!
اولاد انسان کابہترین سرمایہ ہے ۔ یہ اس کی ذات کا تسلسل ہی نہیں ، اس کی امیدوں اور خواہشوں کا سب سے بڑ ا مرکز بھی ہے ۔ ہم میں سے کون ہے جو اپنی اولاد کے برے مستقبل کا تصور بھی کرسکے ۔ لیکن اولاد کا اچھا مستقبل صرف خواہشوں اور تمناؤں کے سہارے وجود پذیر نہیں ہو سکتا۔ اس کے لیے ایک واضح اور متعین لائحہ عمل کی ضرورت ہے ۔ آج کی ملاقات میں ہم اختصار کے ساتھ وہ لائحہ عمل بیان کر رہے ہیں جو دنیا اور آخرت دونوں میں آپ کی اولاد کو آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنادے گا۔غیر روایتی انداز میں لکھی گئی یہ تحریر تربیت کے جن اصولوں کو بیان کرتی ہے ، انہیں اگر ملحوظ رکھا جائے تو وہ بچوں کے ساتھ ساتھ والدین کی بھی اخلاقی تربیت اور ذہنی نشو و نما کا سبب بنیں گے ۔ اس کے نتیجے میں حاصل ہونے والا ذہنی سکون وہ چیز ہے جو دنیا میں انسان کی ہر تگ و دو کا مقصود ہوتا ہے ۔ ایک ایسا گھر جہاں دنیا کے ہر ہنگامے سے محفوظ رہ کر انسان قلبی راحت پائے ہوئے ہو، بلاشبہ ایک عظیم نعمت ہے ۔ یہ اصول آپ کے گھر کو ایسا ہی گھر بنادیں گے اور آپ کی آئندہ نسلوں کو نہ صرف آپ کے لیے بلکہ پورے معاشرے کے لیے خیر کا باعث بنائیں گے ۔
میں اس موقع پر قارئین کی توجہ اس امر کی طرف بھی مبذول کرانا چاہتا ہوں کہ جب ایک اچھی بات آپ تک پہنچے تو اس پر عمل کے ساتھ ساتھ اسے دوسروں تک پہنچانا آپ کی اخلاقی ذمہ داری ہے ۔ چنانچہ کوشش کیجیے کہ اپنے جاننے والے ہر شخص تک اس تحریر کو پہنچائیں ۔