• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بچپن کی نظمیں

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
اُٹھو بیٹا آنکھیں کھولو

اُٹھو بیٹا آنکھیں کھولو
بستر چھوڑو اور منہ دھو لو
اتنا سونا ٹھیک نہیں‌ ہے
وقت کا کھونا ٹھیک نہیں‌ ہے
سورج نکلا تارے بھاگے
دنیا والے سارے جاگے
پھول کھلے خوش رنگ رنگیلے
سُرخ سفید اور نیلے پیلے
تم بھی اُٹھ کر باہر جاؤ
ایسے وقت کا لُطف اُٹھاؤ
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
شریر لڑکا

ایک تھا لڑکا بڑا شریر
نام تھا اس کا نور نذیر
اک دن اس کا جی للچایا
گاؤں سے چل کر شہر کو آیا
شہر میں آ کر اس نے دیکھا
وہاں کا پیسا ۔ گاؤں جیسا
وہاں کا کھمبا ۔ ویسا ہی لمبا
وہاں کی روٹی ویسی ہی چھوٹی
وہاں کا ڈھول ویسا ہی گول
وہاں کی بلی ویسی ہی کالی
موٹی موٹی آنکھوں والی
ویسے پودے ، ویسے پیڑ
ویسی بکری ، ویسی بھیڑ
دل میں سوچا اور پچھتایا
دوڑا دوڑا گھر کو آیا


سلیبس میں موجود نظموں میں سے ایک پسندیدہ نظم:)
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
اُٹھو بیٹا آنکھیں کھولو

اُٹھو بیٹا آنکھیں کھولو
بستر چھوڑو اور منہ دھو لو
اتنا سونا ٹھیک نہیں‌ ہے
وقت کا کھونا ٹھیک نہیں‌ ہے
سورج نکلا تارے بھاگے
دنیا والے سارے جاگے
پھول کھلے خوش رنگ رنگیلے
سُرخ سفید اور نیلے پیلے
تم بھی اُٹھ کر باہر جاؤ
ایسے وقت کا لُطف اُٹھاؤ
مجھے یہ نظم بہت پسند تھی۔میں اور حذیفہ اسے لہک لہک کر پڑھا کرتے تھے اور ایک دوسرے کوخوب خوب تنگ کیا کرتے تھے!!:)
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
راجا رانی

آؤ بچو! سنو کہانی
ایک تھا راجا
ایک تھی رانی
راجا بیٹھا بین بجائے
رانی بیٹھی گانا گائے
توتا بیٹھا چونچ ہلائے
نوکر لے کر حلوہ آیا
توتے کا بھی جی للچایا
راجا گانا گاتا جائے
نوکر شور مچاتا جائے
توتا حلوہ کھاتا جائے

 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
ایک دو

ایک دو
میری بات سنو!

تین چار
چنے مسالے دار

پانچ چھ
تم نے کھائےتھے

سات آٹھ
قطب صاحب کی لاٹھ

نو دس
آم کا میٹھا رس
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
"پُگنے" کے عمل میں پڑھی جانے والی نظمیں
اونچ نیچ کا پہاڑ
سچے موتیوں کا ہار
مالی دیکھ رہا ہے
کون پہلے پُگتا ہے؟؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اِن پِن سیفٹی پِن
اِن پِن آؤٹ
کھیلنا ہے تو کھیلو
ورنہ گٹ آؤٹ!!:)

 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
"پُگنے" کے عمل میں پڑھی جانے والی نظمیں
اونچ نیچ کا پہاڑ
سچے موتیوں کا ہار
مالی دیکھ رہا ہے
کون پہلے پُگتا ہے؟؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اِن پِن سیفٹی پِن
اِن پِن آؤٹ
کھیلنا ہے تو کھیلو
ورنہ گٹ آؤٹ!!:)

لاسٹ والی زیادہ مزے کی ہوتی تھی گٹ آؤٹ کر کے بھی کھیلایا کرتے تھے:)
ایک اور بھی تھی

اُوں اُوں اُوں
ڈبے ویچ رُوں
پگنا سی میں
پُگ گئی توں:)
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
میں کیا بنوں گا؟

مجھے ایک ننھا بچہ نہ سمجھو
مجھے اس قدر بھولا بھالا نہ سمجھو

مجھے کھیلنے کا ہی شیدا نہ سمجھو
سمجھتے ہو ایسا تو ایسا نہ سمجھو

میں طاقت میں رستم سے بہتر بنوں گا
بہادر بنوں گا دلاور بنوں گا

میں پڑھ لکھ کے اوروں کا رہبر بنوں گا
ارسطو بنوں گا ، سکندر بنوں گا

سبق نیکیوں کے مجھے یاد ہوں گے
بہت سے ہنر مجھ سے ایجاد ہوں گے

بہت مجھ سے خوش میرے استاد ہوں گے
عزیز اور ماں باپ سب شاد ہوں گے

سچائی سے ہرگز نہ شرماؤں گا میں
بھلائی ہر اک سے کئے جاؤں گا میں

مصیبت میں ہرگز نہ گھبراؤں گا میں
برائی کی راہوں سے کتراؤں گا میں

میری گفتگو ہو گی ساری کی ساری
بہت اچھی اچھی ، بہت پیاری پیاری

میں بولوں گا محفل میں جب اپنی باری
تو ہو گی میری بات میں پائیداری

نہ میں دل دکھانے کی باتیں کروں گا
نہ ہرگز رلانے کی باتیں کروں گا

میں بلکہ ہنسانے کی باتیں کروں گا
دلوں کو ملانے کی باتیں کروں گا


نظم کے عنوان سے وہی تحریکِ پاکستان وا لاگنجا یاد آگیا ۔۔۔جب جانتے بوجھتے کسی بھی ہم سکول سے پوچھتے تھے یہ کیا لکھاہے ۔۔۔جب وہ پڑھتا " میں کیا بنوں گا" تو چند صفحے پیچھے پلٹ کر (جو پہلے ہی نکال کر مضبوطی سے تھامے ہوتے تھے) غالبا مینار ِ پاکستان یا تحریکِ پاکستان پر مشتمل سبق میں بنی تصویر جس میں ہجرت کرتے لوگ دکھائے گئے تھے ان میں ایک عدد گنجے صاحب بھی تھے اس پر انگلی رکھ دی جاتی " تم یہ بنو گے":)
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
اتفاق

آؤ مل کر کام کریں
آؤ مل کر کام کریں

دولت وہ جو سب کی دولت
عزت وہ جو سب کی عزت
مل کر پیدا نام کریں
آؤ مل کر کام کریں

مل کر محنت کرنے والو !
محنت کا دم بھرنے والو !
محنت صبح و شام کریں
آؤ مل کر کام کریں


اس کے آگے ہی بارش طوفان سے گرنے والے گھر کی کہانی جسے بعد میں سب نے مل کر بنایاتھا ۔۔ بہت خوب کمبینیشن تھا اور کافی اچھا تاثر پڑتا تھا اِس نظم کے بعد اُس کہانی کا۔۔۔۔ اور اس کے کہیں آگے ترازو والی نظم!:)
 
Last edited:

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
بلبلے

آؤ بنائیں بلبلے
مل کر اُڑائیں بلبلے
پیالی میں پانی لو ذرا
اور اس میں صابن لو ملا
پھر ایک نلکی کا سرا
اس میں ڈبو کر لو اٹھا
نلکی میں مارو پھونک اب
وہ بن گیا اِک بلبلا
یوں ہی بنائیں بلبلے
مل کر اُڑائیں بلبلے


یہ نظم گاتے گاتے امی جان کا برتن دھونے والا سارا صابن ختم کر دیا کرتے تھے ۔۔اور جب گلاس میں پہلی دکان والے انکل سے مانگ کر لایا گیا سڑا ڈال کر گلاس کے اندر ہی بلبلے بناتے تھے ۔۔اور وہ وقت جب گلاس کے" بلبلے" حلق میں چلے جاتے تھے۔۔۔۔اخخخخ!
 
Top