• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

توبہ

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
توبہ



الله کی نافرمانی اورگناہ وہ مضر شے ہے جس سے انسان کے قلب میں زنگ لگ جاتا ہے اورقلب سیاہ ہو جاتا ہے، لیکن اس کا بہترین علاج توبہ ہے۔
یہ حقیقت ہے کہ انسان خطا ونسیان کا پتلا ہے، غلطی اور گناہ کرنا اس کی جبلت میں داخل ہے، مگر بہترین گناہ گار وہ ہے جو اپنے گناہوں پر ندامت کے ساتھ آنسو بہائے او راپنے کیے پر الله تعالیٰ سے رجوع کرے ، معافی مانگے اور آئندہ گناہ نہ کرنے کا عزم کرے
اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل کے گناہ گاروں کے بڑے بڑے گناہ ان کی توبہ سے معاف کردیے گناہ گاروں‘ بدکرداروں‘ ظالموں کے لیے توبہ کا دروازہ اب بھی کھلا ہے رب کائنات غفور و رحیم ہے کوئی گناہگار سمندر کے جھاگ کے برابر بھی گناہ کرکے اللہ سے سچی توبہ کرے اللہ تعالیٰ اسے معاف کردیتا ہے۔
توبہ کے مرا حل
1۔تہ دل سے ،سرزد ہونے والے اعمال پر نادم و پشیمان ہونا
2۔ دل کي پشیمانی کو استغفار کی شکل میں زبان پر لانا اور اللہ سے طلب استغفار کرنا
3۔اس برائی اور گناہ کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ترک کر دینا
اس صورت میں خدا توبہ کرنے والے کو معاف کر دیتا ہے۔ البتہ مرگ کی توبہ بے سود ہوتی ہے۔
توبہ کرنے والے کی چار نشانیاں ہیں:
1۔اپنے اعمال و کردار میں اللہ تعالی کی مطلق طور پر فرمانبرداری کرنا
2۔باطل کو چھوڑ دینا
3۔حق کا پابند ھونا
4۔ نیکی و بھلائی میں بہت زیادہ رغبت رکھنا“۔
اللہ ایسا نہیں کرتا کہ بندے کے لئے شکر کا دروازہ کھولے رکھے اور اس پر نعمتوں کے اضافہ کا دروازہ بند کردے، اسی طرح دعا کا دروازہ کھولے رکھے، لیکن باب اجابت کوبند کردے، نیز توبہ کا دروازہ کھلا رکھے اور عفو و بخشش کا دروازہ بند کردے ۔ اللہ ہمین گناہوں سے بچائے رکھے۔
 
Top