محمد عامر یونس
خاص رکن
- شمولیت
- اگست 11، 2013
- پیغامات
- 17,117
- ری ایکشن اسکور
- 6,786
- پوائنٹ
- 1,069
دہشت گردوں کی سرکوبی پر واویلا کیوں؟
دہشت گرد کا تعلق کسی بھی مسلک یا گروہ سے کیوں نہ ہو، جرم ثابت ہونے پر اسے سزا دینا لازمی ہے ؛ تاکہ باقی معاشرے کو اس کے فتنہ وفساد سے محفوظ رکھا جا سکے.
سعودی عرب نے گزشتہ روز ایسے ہی شورش اور فتنہ پسند ایک گروہ کو کیفر کردار تک پہنچایا ہے تو ایران کو بالخصوص اور اس کے ہم نواؤں کو بالعموم بڑی تکلیف ہو رہی ہے.
کوئی ان شور مچانے والوں سے پوچھے کہ تمہیں کس نے حق دیا ہے کہ سعودی عرب کے داخلی معاملات میں ٹانگ اڑاؤ؟ کیا مملکت سعودی عرب کو اپنے ہی ملک کے باسی جرائم پیشہ عناصرکو قانون اور ضابطے کے مطابق سزا دینے کے لیے تم سے اجازت لینا ہوگی ؟
ایران میں معصوم سنی مسلمانوں کو حکومتی سرپرستی میں گاجر مولی کی طرح کاٹنے والوں کو آج اس بات پر تکلیف ہورہی ہے کہ پرامن ملک سعودی عرب میں فتنہ وفساد اور دہشت گردی پھیلانے والے مجرم کو موت کے گھاٹ کیوں اتارا گیا ہے ؟!
دوہرا پیمانہ رکھنے والو سن لو! کہ اللہ کے فضل سے تمہاری یہ چیخ وپکار خادم حرمین شریفین اور ان کی کابینہ کے عزائم کو متزلزل نہیں کرسکتی. دنیا بھر کے امن پسندوں، کروڑوں توحید پرستوں، اپنے عوام اور علماء کی تائید اور دعاؤں سے جو کام کیا جا رہا ہو، اسے تمہاری گیدڑ بھبھکیاں کیسے روک سکتی ہیں؟! یاد رکھو کہ اس معاملے میں ان شاءاللہ تمہیں اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا.
اللہ کریم سے دعا ہے کہ وہ بلاد حرمین شریفین کو بالخصوص اور تمام بلاد اسلامیہ کو بالعموم دہشت گردوں سے محفوظ فرمائے اور انہیں امن وامان جیسی نعمت سے مالامال فرمائے!!

آمین یا رب العالمین