محمد آصف مغل
سینئر رکن
- شمولیت
- اپریل 29، 2013
- پیغامات
- 2,677
- ری ایکشن اسکور
- 4,006
- پوائنٹ
- 436
سجادہ نشیوں کے نام
خطیب خود فروش کی زباں میں دندنائے جا
خدا کے گھر میں تیغ بے نیام آزمائے جا
خدا کے گھر میں تیغ بے نیام آزمائے جا
نبی ﷺ کا نام بیچ کر خدا کا خوف ہار کر
کامِ پاک بھیروں کی لَے میں گنگنائے جائے
نکال کوئی اُسترا زبانِ ذکر و وعظ سے
فریب خوردہ قوم کی حجامتیں بنائے جا
حنائی ریش سے ''زلیخا زادیاں'' شکار کر
کلاہِ طرّہ دار سے کرامتیں دکھائے جا
کلاہِ طرّہ دار سے کرامتیں دکھائے جا
مرید حال مست سے فقیہہ حالِ مست تک
سبھی تیرے چراغ ہیں بجھائے جا جلائے جا
حدیث زلف یار کیا، نوائے دل فگار کیا؟
لٹی پٹی کہانیاں عوام کو سنائے جا سنائے جا
یہی ترا نصیب ہے یہی تیرا کمال ہے
جہاں جہاں سے مل سکے حرام مال کھائے جا
مجاورانہ سلسلوں کے حجرہ ہائے شوق میں
قلندروں کی سر برہنہ ٹولیاں نچائے جا
بڑی عجیب قوم ہے بڑی غریب قوم ہے
اُسی کی جیب کاٹ کر صنم کدے بسائے جا
سمن بروں کے ساتھ ربطِ خاص کی اساس پر
لگائے جا، بجھائے جائے، بجھائے جا، لگائے جا
ہر ایک ایت وار کو خود اپنے ہی مکان پر
پری رُخوں کی کاکلوں سے کاکلیں لڑائے جا
شاعر: آغا شورش کاشمیری: 6 مئی 1963