محمد عامر یونس
خاص رکن
- شمولیت
- اگست 11، 2013
- پیغامات
- 17,117
- ری ایکشن اسکور
- 6,786
- پوائنٹ
- 1,069
ماننے والے "
پاکستان امریکہ کو سپر پاور مانتا ہے اس لیے اس سے ڈرتا ہے ورنہ جو ممالک اس کی خدائی کے قائل نہیں وہ اس سے نہیں ڈرتے..
مشہور ہے کہ دو ہندو بھائیوں میں ایک صبح اٹھ کر اپنے بت پوجا کرتا تھا تو دوسرا بت کو گن کر دس جوتے مارا کرتا تھا..
ایک روز یہ بت پجاری کے خواب میں آکر کہنے لگا.. " تم اپنے بھائی کو سمجھاؤ ' وہ ہماری توہین نہ کرے ورنہ ہم تمھیں تباہ کر دیں گے.."
پجاری نے عرض کی.. " بھگوان ! میں تو ہر روز تمھاری پوجا کرتا ہوں اور تم سزا بھی مجھے ہی دینا چاہتے ہو.. جو جوتے مارتا ہے اسے سزا کیوں نہیںدیتے..؟ "
بت نے جواب دیا.. " جو ہمیں مانتا ہی نہیں ہم اسے کیسے سزا دے سکتے ہیں.. ہم تو اسی کو سزا دیں گے جو ہمیں مانتا ہے.. "
اس طرح امریکا کا رعب بھی انہی ممالک پر چلتا ہے جو اسے مانتے ہیں.. جو نہیں مانتے امریکا ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا..!!
پروفیسر محمد اسلم.. " سر راہے " (نوائے وقت)