ساجد
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 6,602
- ری ایکشن اسکور
- 9,378
- پوائنٹ
- 635
محافل قراء ات … اعتراضات کا جائزہ
مفتی جمیل اَحمد تھانوی
ماضی قریب میں، جامعہ قاسمیہ کراچی کی مساعی جمیلہ سے حجاز، عراق، مصر، شام، انڈونیشیا وغیرہ کے قاری صاحبان کی تشریف آوری پر پاکستان کے کئی شہروں میں عالمی مجالس قراء ت منعقد ہوچکی ہیں جن سے بہت سے لوگ براہ راست خوب محظوظ ہوئے ۔رُشد قراء ات نمبر اوّل میں آداب تلاوتِ قرآن کے ضمن میں ’قرآن مجید کو قواعد ِموسیقی پر پڑھنے کی شرعی حیثیت‘ کے عنوان سے قاری فہد اللہ مراد کی تحریر شائع کی گئی تھی۔ بعدازاں قراء ات نمبر دوم میں بعض دیگر عیوبِ تلاوت کے ذیل میں ’مروّجہ محافل قراء ات… ناقدانہ جائزہ‘ کے نام سے مضمون پیش کیا گیا۔ اسی تسلسل کو آگے بڑھاتے ہوئے شمارہ ہذا میں شیخ القراء قاری اَحمد میاں تھانوی﷾ کے والد ِگرامی حضرت مفتی جمیل احمد تھانوی کا مضمون شائع ہدیۂ قارئین کیا جا رہا ہے، جس میں حضرت مفتی صاحب نے مروّجہ ’محافل قراء ات‘ میں افراط و تفریط دونوں انتہاؤں کے مابین معتدل رائے کی نشاندہی فرمائی ہے۔ (ادارہ)
ہمارے بعض تعلیم یافتہ صاحبان کی طرف سے اس پر کچھ اعتراضات سننے میں آئے ہیں۔ اب تک جو اعتراضات سامنے آئے ہیں ان کو مع جوابات پیش کیا جاتا ہے ممکن ہے ہم سب کو غور وفکر کرنے کے بعد اَصل حقیقت تک رسائی میسر آجائے۔