ممبئی حملہ کیس، ذکی الرحمان لکھوی دوبارہ گرفتار، ضمانت کیخلاف اپیل کا فیصلہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ممبئی حملہ کیس کے نامزد ملزم ذکی الرحمان لکھوی کو 16ایم پی او کے تحت دوبارہ حراست میں لے لیاگیاہے اورحکومت نے اُن کی ضمانت منسوخی کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیاہے ۔
یادرہے کہ ذکی الرحمان لکھوی کی گذشتہ روز ضمانت ہوئی تھی اور ممبئی حملے کے وقت سے گرفتار تھے لیکن رہائی سے قبل ہی نقص امن کے خدشے کے پیش نظر دوبارہ نظربند کردیاگیاہے اور خیال کیاجارہاہے کہ وہ اڈیالہ جیل میں نظربندہی رہیں گے ۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز بھارتی وزیرداخلہ نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیاتھاکہ ضمانت کیخلاف اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کریں ۔
لنک