• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

وطن کی محبت/ وطن پرستی ۔۔۔ ایک جائز اور ایک ناجائز کیوں ؟

شمولیت
اپریل 10، 2021
پیغامات
50
ری ایکشن اسکور
9
پوائنٹ
21
وطن کی محبت/ وطن پرستی ۔۔۔ ایک جائز اور ایک ناجائز کیوں ؟
وطن کی محبت ایک فطری چیز ہے جس کا اسلام یا کفر سے کوئی تعلق نہیں ۔۔۔ انسان مسلم ہو یا کافر اپنے وطن سے محبت رکھتا ہے ۔۔۔ اگر معاملہ اس حد تک ہو تو اسلام میں اس کی کوئی ممانعت نہیں ۔۔۔ لیکن اگر اسی جذبے کو حد سے بڑھا دیا جائے تو یہ ناجائز ہو جاتا ہے اور اسے وطن پرستی کہتے ہیں ۔۔۔
اگر فطری محبت ہے اور کچھ نہیں تو ٹھیک ہے کوئی اعتراض نہیں کوئی ناجائز نہیں ۔۔۔۔ لیکن اگر وطن کی وجہ سے وطن کے قانون سے محبت ہو خواہ وہ کفر کیوں نہ ہو ۔۔۔ تو یہ وطن پرستی ہے اور یہ اسلام کے ساتھ کبھی بھی جمع نہیں ہوسکتی ۔۔۔۔ وطن پرستی کی بعض صورتیں صریح کفر ہیں اور بعض صورتیں شدید گناہ ۔۔۔۔
وطن کی وجہ سے مسلمین کے خلاف کافرین کا ساتھ دینا ۔۔۔۔ صریح کفر ہے
وطن کی وجہ سے وہاں پر رائج قانون کو قبول کر لینا ۔۔۔۔ صریح کفر ہے
وطن کی وجہ سے اپنے وطن کے باسیوں کو _ مسلم ہو یا کافر _ دیگر لوگوں سے افضل سمجھنا _ مسلم ہوں یا کافر _ یعنی مسلم وکافر کا امتیاز کئے بغیر محض وطن کی وجہ سے اپنے وطن والوں کو فوقیت دینا ۔۔۔ صریح کفر ہے ۔۔۔
عبادات جیسے رؤیت ہلال وغیرہ میں وطن پرستی کرنا شدید گناہ ہے ۔۔۔ جو کہ جاہلی تعصب کی ایک بدترین شکل ہے ۔۔۔
یہ سوچ رکھنا کہ ہمارا سربراہ ہمارے وطن کا ہونا چاہئے بھی ایک بدبودار اور منحوس تعصب اور جاہلیت ہے
اپنی سوچ کو محض اپنے ملک / وطن تک محدود رکھنا بھی بدترین جاہلیت ہے ۔۔۔۔ جیسے یہ سوچنا کہ میرے ملک کا دفاع ۔۔۔ خواہ دیگر مسلمین پر قیامت کیوں نہ ٹوٹ جائے ۔۔۔ یہ کفر یا کفر کے قریب گناہ ہے ۔۔۔ یا یہ سوچنا کہ میرے وطن میں شریعت بس دیگر مسلمین سے لاتعلق رہنا ۔۔۔ ظاہر ہے یہ بھی وطن پرستی کی ایک منحوس شکل ہے ۔۔۔ اپنے ملک کے لوگوں کی خوشی پر دیگر مسلمین کے مقابلے میں زیادہ خوش ہونا اور ان کے غم پر دیگر مسلمین کے مقابلے میں زیادہ غمگین ہونا ۔۔۔ اپنے وطن کے علماء کو دیگر بلاد المسلمین کے علماء پر بلاوجہ فضیلت دینا ۔۔۔ یہ اور اس طرح دیگر کئی صورتیں , جاہلیت کی صورتیں ہیں جس سے قرآن اور حدیث میں منع کیا گیا ہے ۔۔۔ اس کو تعصب اور عصبیت بھی کہا جاتا ہے ۔۔۔۔ واضح رہے کہ ملک پرستی اور وطن پرستی عصبیت کی ایک قسم ہے عصبیت کی اور بھی کئی قسمیں ہیں ۔۔۔۔
أخوكم عبد المعز حقمل

قومیت اور وطن پرستی کی نظر سے آپ کا خون وطن سے سستا ہے اسلام کی نظر سے آپ کا خون کعبے سے بھی زیادہ قیمتی ہے یہی وجہ ہے کہ طاغوت اسلام سے ڈرتا ہے ۔۔۔ کیونکہ اسلام عقلوں کو آزاد کرتا ہے ۔۔۔ آزادی دکھاتا ہے آزادی سکھاتا ہے آزادی دیتا ہے ۔۔۔ بندوں سے آزادی ، رب کی بندگی اور بس
(أخوكم عبد المعز حقمل)
 
Top