اخت ولید
سینئر رکن
- شمولیت
- اگست 26، 2013
- پیغامات
- 1,792
- ری ایکشن اسکور
- 1,296
- پوائنٹ
- 326
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کس سے مانگیں ،کہاں جائیں،کس سے کہیں؟
اور دنیا میں حاجت روا کون ہے؟
سب کا داتا ہے تو،سب کو دیتا ہے تو
تیرے بندوں کا تیرے سوا کون ہے؟
کون سنتا ہے فریاد مظلوم کی ،
کس کے ہاتھوں میں کنجی ہے مقسوم کی
رزق پر کس کے پلتے ہیں شاہ و گدا
مسند آرائے بزم عطا کون ہے ؟
کس کے ہاتھوں میں کنجی ہے مقسوم کی
رزق پر کس کے پلتے ہیں شاہ و گدا
مسند آرائے بزم عطا کون ہے ؟
کون مقبول ہے،کون مردود ہے؟
بے خبر کیا خبرتجھ کو،کیا کون ہے؟
جب تلیں گے عمل سب کے میزان پر
تب کھلے گا کہ کھوٹا کھرا کون ہے؟
اولیاء تیرے محتاج، اے ربِّ کُل!
تیرے بندے ہیں سب انبیاء و رسل(علیہم السلام)
ان کی عزت کا باعث ہے نسبت تیری
ان کی پہچان تیرے سوا کون ہے؟
انبیاء اولیاء،اہلِ بیتِ نبیﷺ
تابعین وصحابہ (رحمہم اللہ و رضوان اللہ علیہم اجمعین)پہ جب آ بنی
گر کر سجدوں میں سب نے یہی عرض کی
تُو نہیں ہے، تو مشکل کشا کون ہے؟
اہلِ فکرونظر،جانتے ہیں تجھے!
کچھ نہ ہونے پہ بھی مانتے ہیں تجھے!
اے نصیر اس کو توفضلِ باری سمجھ
ورنہ تیری طرف دیکھتا کون ہے؟
شاعر:پیر نصیر الدین نصیر
سجادہ نشین گولڑہ ،اسلام آباد