• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آؤ پھر سے عہد کریں

شمولیت
جنوری 27، 2016
پیغامات
10
ری ایکشن اسکور
3
پوائنٹ
9
ایک عرصہ سے میں عوام کے تاثرات تجزیات سن رہا ہوں
لگ یوں رہا تھا کہ اب عوام سدھر گی ہے آئندہ غلطی نہیں ہو گی
اور شہید ناموس رسالت غازی ممتاز قادری شہید کی شہادت کے فورا بعد ہی اس پاک وطن کی عوام اور تمام مذہبی جماعتیں ایک ساتھ کھڑے نظر آۓ
مذہبی جماعتوں کا اتحاد دیکھ کر لگ بھی رہا تھا کہ اب ہمیں مستقبل میں کوئ ہرا نہیں سکتا
چند مٹھی بھر لوگوں نے اس اتحاد کی مخالفت بھی کی لیکن وہ مخالف گروہ آٹے میں نمک برابر تھا جو میرے نزدیک ملک دشمن گروہ ہے
غازی ممتاز قادری شہید کی شہادت سے چند ماہ قبل شہید ناموس صحابہ غازی ملک اسحاق شہید
غازی حقنواز شہید
غازی عثمان شہید سید غلام رسول شہید اور دیگر شہدا کی شہادت کے بعد پاکستان کی عوام نے عہد کیا کہ سیاسی وڈیروں سیاست کے ٹیھکیداروں پاکستان پر قابض حکمرانوں کو اپنے ووٹ کی طاقت سے شکست دیں گے
اور اس کے چند ماہ قبل جب غازی ممتاز قادری کو پاکستان کے حکمرانوں نے رات کے اندھیرے میں عشق رسول ص کی پاداش میں پھانسی کے پھندے پر چڑھا کر نہ صرف اسلام دشمنی بلکہ ملک دشمنی کا واضع ثبوت دیا
اس عظیم سانحہ کے بعد عوام نے کھل کر پاکستان کے سیاست دانوں کی مخالفت کی بلکہ آئندہ ان قابض سیاستدانوں کو ووٹ کی طاقت سے شکست دینے کا عہد بھی کیا
لیکن ان واقعات کو ابھی زیادہ عرصہ نہیں ہوا اور عوام پاکستان اپنا کیا ہوا عہد بہت جلد بھول گۓ
آج پھر حلقہ این اے 101 میں ن لیگ کو اس عوام نے جتوا کر اپنے اوپر ہونے والے ظلم پر خاموشی اختیار کی بلکہ اس ہونے والے ظلم پر اعتماد کیا اور آئندہ ن لیگ کو گرین سگنل مل گیا اس عوام کی بیوقوفی کا.
اس حلقہ کی عوام بھنگڑا ڈال رہی ہے بزرگ عادمی ایسے ناچ رہے تھے جیسے پاکستان انڈیا سے کرکٹ کا میچ جیتا ہو
اگر ہم ایسے ہی اپنے محسنوں کو اتنی جلدی بھلاتے رہے تو وہ وقت دور نہیں جب آنے والی نسلوں کو ہمارۓ محسنوں کے متعلق کچھ پتہ تک نہیں ہوگا اور ان کا نام لینے والا کوئ نہیں ہوگا
میں اس عوام سے التجا کرتا ہوں لوٹ آؤ . آؤ پھر سے عہد کریں
کہ ووٹ کی طاقت سے ہم مذہبی جماعتوں کو کامیاب کروائیں گے
آؤ عہد کریں مسلک کو نہیں اسلام کو نافذ کریں گے
آؤ عہد کریں ووٹ آقا ص کے غلاموں کو دیں گے
آؤ آج عہد کریں ووٹ صدیق اکبر رض کے نوکر کو دیں گے
آؤ آج عہد کریں اگلی اسمبلی کا ہر ممبر مذہبی جماعت کا کارکن ہو گا
اور آؤ آج عہد کریں پاکستان سے فرقہ پرستی کو ختم کر کے ایک ہو جائیں
ہاں آج عہد کریں کہ اس ملک میں اسلام کے نام لیوا کو تحفظ دیں گے آؤ آؤ آؤ آج عہد کریں شہدا کے مشن کو پائیہ تکمیل تک پہنچا کر دم لیں گے آؤ آؤ آؤ آج عہد کریں
تحریر: ولید رضا فاروقی
 
Last edited by a moderator:

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
بہرحال دین کا نفاذ بذریعہ جمہوریت ممکن نہیں...
 
Top