• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آج میں ایک انتہائی نازک موضوع پر بات کرنے جارہا ہوں !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
1480748_681842968540375_1281986458_n.jpg


آج میں ایک انتہائی نازک موضوع پر بات کرنے جارہا ہوں ۔۔ میرا ایک دوست جو موبائل میں سونگ ڈاونلوڈنگ کا کام کرتا ہے ۔۔ اس کے ذریے کچھ باتیں جو میرے علم میں آئیں ہیں انتہائی افسوسناک اور تشویشناک ہیں ۔۔ آپ کیلئے نہایت ہی حیرت اور صدمے کا باعث ہوسکتی ہیں ۔۔ یہ بات کہ ہم کس قدر اخلاقی تنزلی کا شکار ہوچکے ہیں ۔۔ ویسے تو یہ اکیلے ہمارا مسئلہ نہیں دنیا بھر کا مسئلہ ہے ۔۔ لیکن جس تیزی سے ہمارا ملک اس دلدل میں غرق ہوتا جارہا ہے ۔۔ اگر اسکی مناسب طریقے سے روک تھام نہیں کی گئی تو بہت جلد ہم ایک دوسرے سے منہ چھپائے پھر رہے ہونگے ۔۔ کسی بھی شادی ہال یا ہوٹل میں ایک چھوٹا سا خفیہ کیمرہ لگادیا جاتا ہے ۔۔ اور خواتین کی انتہائی پرائیویسی کی حالت کو ریکارڈ کرلیا جاتا ہے ۔۔ بعد ازاں یہ ویڈیوز بھاری قیمت پر مارکیٹ میں فروخت کردی جاتی ہیں ۔۔ حد تو یہ ہے کہ بڑے شاپنگ سینٹر اور سینما ہالز کے باتھ رومز بھی جدید دور کی اس لعنتی عفریت سے محفوظ نہیں ۔۔ ضرورت ہے اس وقت تدبر کی ۔۔ اور بہترین حکمت کے ساتھ اپنے گھر کی خواتین کو تربیت دینے کی ۔۔ ہمارے ہاں شعور خواتین میں ابھی اس درجہ بلند نہیں ہے ۔۔ جدید دور کے تقاضوں کو سمجھنے کیلئے ۔۔ کہ وہ خود سے ان باتوں کو سمجھ کر احتیاط کا مظاہرہ کریں ۔۔ بہت کچھ ہے اس حوالے سے کہنے کیلئے ۔۔ لیکن موضوع کی نزاکت کے پیش نظر اسی پر اکتفا کرتا ہوں ۔۔ کہ سمجھداروں کے لیے اشارہ ہی کافی ہوا کرتا ہے ۔۔ اُمید کرتا ہوں ۔۔ کہ جہاں تک ہماری آواز جاسکتی ہے وہاں تک لوگوں میں اس حوالے سے ہم شعور پیدا کرنے کی کوشش ضرور کرینگے ۔۔ اور یہ بہت ضروری ہے خود ہماری عزت و آبرو کے لیے بھی - احتیاطی تدابیر : ایک سادہ سی تدبیر یہ ہے ۔۔ کہ کسی بھی ٹائلٹ / شاور روم / فٹنگ روم وغیرہ میں داخل ہونے سے پہلے اپنے موبائیل کے سگنل چیک کرلیں ۔۔ اگر پھر اندر جاکر بھی چیک کرلیں ۔۔ اگر اچانک آپ کے موبائیل نے سگنل کم کردیئے ہیں ۔۔ یا ختم کردیئے ہیں ۔۔ تو وہاں پر خُفیہ کیمرہ ہونے کے نوے فی صد چانسز ہیں ۔۔ کوشش کریں ۔۔ کہ آپ وہ جگہ استعمال کئے بغیر چھوڑ دیں ۔۔ کیونکہ بہرحال احتیاط افسوس سے بہتر ہے .... یہ مفید معلومات زیادہ سے زیادہ شئر کریں- شکریہ
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
یہ تو سنا تھا کہ کبھی کبھار کوئی نچلی ذہنیت کے لوگ انفرادی طور پر ایسا کام کرتےہیں ۔ لیکن یہ بات تو واقعتا قابل حیرت ہے کہ ہر جگہ یہ گھٹیا حرکت کی جارہی ہے ۔
اب ظاہر ہے کسی بھی ہوٹل میں جائیں گے تو ضروریات وحاجیات تو ساتھ ساتھ ہی رہیں گی ۔ حکومت کو چاہیے کہ اس طرح کے معاملات کی سختی سے تفتیش کریں اور مجرموں کو سزا دیں ۔
اور یہ جو سگنل والا طریقہ بتایا گیا ہے ۔ عام طور پر جب بھی آپ کسی بند کمرے میں داخل ہوتے ہیں تو سگنل ختم یا کم ہو جاتے ہیں ۔
 
Top