• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آخرت کے بغیر زندگی !

marhaba

رکن
شمولیت
اکتوبر 24، 2011
پیغامات
99
ری ایکشن اسکور
274
پوائنٹ
68
زندگی کا یہ المیہ کیسا عجیب ہے کہ ایک شخص کو صرف پچاس سال تک اس دنیا میں رہنے اور کام کرنے کا موقع ملتا ہے-
وه یہاں اپنی زندگی اس طرح بناتا ہے کہ اس کے ابتدائی تیس سال تعلیمی جدوجہد میں گزر جاتے ہیں-
اس کے بعد وه اپنا عمل شروع کرتا ہے اور بیس سال کی زبردست محنت سے ترقی کی بلند ترین منزل پر پہنچتا ہے-
عین اس وقت یہ حادثہ پیش آتا ہے کہ موت خاموشی کے ساتھ آتی ہے اور اس کو اس طرح اپنے قبضہ میں کر لیتی ہے کہ اس سے بچنے کے لیے وه کچهہ نہیں کر سکتا-
شاندار مکانات والا آدمی اچانک ایک ایسی دنیا میں پہنچا دیا جاتا ہے جہاں نہ اس کے مکانات کی قیمت ہے اور نہ اس کی مکان سازی کی مہارت کی-
انسان کی شخصیت کتنی زیاده بامعنی ہے،مگر آخرت کو شامل کئے بغیر اس کی شخصیت کتنی زیاده بے معنی هو جاتی ہے-

ڈائری 12 دسمبر 1983

کمپوزنگ:جہانگیرآفریدی​
 
Top