• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آٹھ آٹھ آنسو

اداس ساحل

مبتدی
شمولیت
جنوری 04، 2012
پیغامات
22
ری ایکشن اسکور
87
پوائنٹ
0
پشاور کے تازہ حملوں میں 16 لوگ اپنی جان گنوا بیٹھے۔ قوت سماعت اب موت کی خبروں سے اس قدر مانوس ہو گئی ہے کہ اب صرف چند لمحوں کے لیے دماغ افسوس کی کیفیت میں جاتا ہے اور یہ اموات ، قتل و غارت بڑی مشکل سے ہی حساسیت کی حدوں کو چھوتے ہیں۔ بالکل عام دہشت گردی کے حملوں کی خبر کی طرح یہ خبر بھی سامنے آئی۔ پڑھا، ایک دو لمحے کے لیے دل اور دماغ کیفیت اضطراب ہوا، اور پھر سے وہی روز مرّہ کے افعال۔

اسی ہی خبر میں پڑھا کہ دو بچّے 12 اور 13 سال کے وہ ملّت کے معمار بھی تھے جو باپ اس کی دوکان میں سکول واپسی پر ملنے گئے اور بیچارے لقمہ اجل بن گئے۔ ان ننھے شہیدوں سے کیا انتقام لینا القاعدہ کے کسی سرغنہ کی موت کا؟؟؟؟ اس باپ کا دل کس قدر چھلنی ہو گا، جس کے بڑھاپے کی بیساکھیاں، پل بھر میں موت کی لاٹھیاں بن گئيں۔ کون بے رحم، ظالم اور جابر انسان تھے جنھوں نے پل بھر بھی سوچنا گوارا نہیں کیا کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔

میں اس واقعے میں اس ماں کا تو ذکر ہی نہیں کروں گا جس پر قیامت ٹوٹ پڑی ہو گی۔ وہ ماں جو بچے کے جسم پر ایک خراش دیکھ کر تڑپ جاتی ہے، جب دو لعلوں کی لاشوں کو دیکھا ہو گا تو، کیا اسوقت اس کی آہ سات آسمانوں تک نہیں پہنچی ہو گی۔ کیا زمیں اور آسمان کے بیچ میں کسی بھی دل میں اس کی چیخ کی گونج نہیں سنائی دی ہو گی۔ جن ہاتھوں نے ماں کو سنبھالنا تھا وہ ہی بے جان ہاتھوں کو ماں اپنے ہاتھوں میں لیکر کس قدر سینہ کوب ہوئی ہو گی

خودکش حملوں کی ان بے رحم، سرکش اور غیر انسانی افعال امت کے نہ صرف معماروں کو، بلکہ امت کے ہر شخص کی زندگی خطرے میں ہے۔ القاعدہ، طالبان اور ٹی ٹی پی کی بے رحم کاروائیوں کے خلاف مل کر ان کو روکنا ہے۔ اب یہ ضرورت انفرادی حد تک نہیں رہ گئی ہے، بلکہ اب یہ ایسی اجتماعی ضرورت بن گئی ہے، جس کا اگر ازخود نوٹس نہ لیا گیا تو، سوائے ہار کے کچھ نہیں آئے گا اور سارے خواب ریت کی طرح بند مٹھی سے نکل جائیں گے
 
Top