• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آپکی پسندیدہ آیت قرآنی!

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
حرف حرف ہدایت۔۔حرف حرف نصیحت۔۔حرف حرف فصاحت۔۔حرف حرف بلاغت۔۔یہی تو میرے رب کا کلام ہے۔۔القرآن الکریم!!
بے مثل کلام۔۔۔دلوں میں کیوں نہ اترے؟؟
اس دھاگے میں انہیں دل میں اترنے والی آیات کو شئیر کرنا ہے۔۔اپنی پسندیدہ آیات!!


نوٹ:عربی عبارت کے ساتھ ترجمہ ضرور تحریر کریں۔
ایک رکن زیادہ سے زیادہ قرآن مجید کے پانچ مختلف مقامات سےآیات شئیر کر سکتا ہے۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
اعوذ باللہ من الشیطٰن الرجیم
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
مُّحَمَّدٌ رَّ‌سُولُ اللَّـهِ ۚ وَالَّذِينَ مَعَهُ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ‌ رُ‌حَمَاءُ بَيْنَهُمْ ۖ تَرَ‌اهُمْ رُ‌كَّعًا سُجَّدًا يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِّنَ اللَّـهِ وَرِ‌ضْوَانًا ۖ سِيمَاهُمْ فِي وُجُوهِهِم مِّنْ أَثَرِ‌ السُّجُودِ ۚ ذَٰلِكَ مَثَلُهُمْ فِي التَّوْرَ‌اةِ ۚ وَمَثَلُهُمْ فِي الْإِنجِيلِ كَزَرْ‌عٍ أَخْرَ‌جَ شَطْأَهُ فَآزَرَ‌هُ فَاسْتَغْلَظَ فَاسْتَوَىٰ عَلَىٰ سُوقِهِ يُعْجِبُ الزُّرَّ‌اعَ لِيَغِيظَ بِهِمُ الْكُفَّارَ‌ ۗ وَعَدَ اللَّـهُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ مِنْهُم مَّغْفِرَ‌ةً وَأَجْرً‌ا عَظِيمًا ۔

(سورۃ الفتح،آیت نمبر 29)
ترجمہ:محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) اللہ کے رسول ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ کافروں پر سخت ہیں آپس میں رحمدل ہیں، تو انہیں دیکھے گا کہ رکوع اور سجدے کر رہے ہیں اللہ تعالیٰ کے فضل اور رضامندی کی جستجو میں ہیں، ان کا نشان ان کے چہروں پر سجدوں کے اثر سے ہے، ان کی یہی مثال تورات میں ہے اور ان کی مثال انجیل میں ہے، مثل اسی کھیتی کے جس نے اپنا انکھوا نکالا پھر اسے مضبوط کیا اور وه موٹا ہوگیا پھر اپنے تنے پر سیدھا کھڑا ہوگیا اور کسانوں کو خوش کرنے لگا تاکہ ان کی وجہ سے کافروں کو چڑائے، ان ایمان والوں اور نیک اعمال والوں سے اللہ نے بخشش کا اور بہت بڑے ثواب کا وعده کیا ہے ۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورة العصر
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّ‌حْمَـٰنِ الرَّ‌حِيمِ
وَالْعَصْرِ‌ ﴿١
عصر کی قسم

إِنَّ الْإِنسَانَ لَفِي خُسْرٍ‌ ﴿٢
کہ انسان نقصان میں ہے

إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ‌ ﴿٣
مگر وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اور آپس میں حق (بات) کی تلقین اور صبر کی تاکید کرتے رہے
 
شمولیت
جولائی 06، 2014
پیغامات
165
ری ایکشن اسکور
60
پوائنٹ
75
اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ ۚ لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ ۚ لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۗ مَنْ ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَهُ إِلَّا بِإِذْنِهِ ۚ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ ۖ وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِنْ عِلْمِهِ إِلَّا بِمَا شَاءَ ۚ وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ ۖ وَلَا يَئُودُهُ حِفْظُهُمَا ۚ وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ (2:255)

اللہ (وہ معبود برحق ہے کہ) اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں زندہ ہمیشہ رہنے والا اسے نہ اونگھ آتی ہے نہ نیند جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہیں سب اسی کا ہے کون ہے جو اس کی اجازت کے بغیر اس سے (کسی کی) سفارش کر سکے جو کچھ لوگوں کے روبرو ہو رہا ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے ہوچکا ہے اسے سب معلوم ہے اور وہ اس کی معلومات میں سے کسی چیز پر دسترس حاصل نہیں کر سکتے ہاں جس قدر وہ چاہتا ہے (اسی قدر معلوم کرا دیتا ہے) اس کی بادشاہی (اور علم) آسمان اور زمین سب پر حاوی ہے اور اسے ان کی حفاظت کچھ بھی دشوار نہیں وہ بڑا عالی رتبہ اور جلیل القدر ہے (2:255)
 
شمولیت
جولائی 06، 2014
پیغامات
165
ری ایکشن اسکور
60
پوائنٹ
75
وعلیکم السلام !
پورا قرآن ہی نصیحت ہے اور پسندیدہ ہونا چاہیئے۔یہ تفریق ہمیں زیب نہیں دیتی !
بلکل ٹھیک کہا آپ نے کہ یہ پورا قرآن ہی نصیحت ہے اور پسندیدہ ہونا چاہیے لیکن میرا یہ خیال ہے کہ کسی آیت یا آیات کو زیادہ پسند کرنا (جن کا اثر انسان خود پہ زیادہ محسوس کرے)، یہ تفریق کے زمرے میں نہیں آتا. واللہ اعلم

ویسے میری ناقص راے میں اگر عنوان کو تبدیل کر کے کچھ ایسا کر دیا جائے کہ وہ قرآنی آیات share کی جائیں جو احادیث کی رو سے اہمیت یا خاص شان نزول کی حامل ہیں.
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
بلکل ٹھیک کہا آپ نے کہ یہ پورا قرآن ہی نصیحت ہے اور پسندیدہ ہونا چاہیے لیکن میرا یہ خیال ہے کہ کسی آیت یا آیات کو زیادہ پسند کرنا (جن کا اثر انسان خود پہ زیادہ محسوس کرے)، یہ تفریق کے زمرے میں نہیں آتا. واللہ اعلم

ویسے میری ناقص راے میں اگر عنوان کو تبدیل کر کے کچھ ایسا کر دیا جائے کہ وہ قرآنی آیات share کی جائیں جو احادیث کی رو سے اہمیت یا خاص شان نزول کی حامل ہیں.
جی بہتر ہے۔لیکن اس موقعہ پر مجھے کچھ یاد آیا ہے کہ امام شافعی رحمہ اللہ نے قرآن کی ایک سورت ، سورۃ العصر کو امت کے لیے حجت اور کافی سمجھا ہے۔اسی طرح سورۃ اخلاص کو توحید پر کامل سورت علماء کرام نے بیان کیا ہے۔بظاہر اس میں کوئی قباحت نہیں ہے ، چونکہ یہ مجھے اب یاد آیا توپہلے بیان نہیں کر سکی۔لیکن احادیث اور علماء اکرام کے حوالوں سے مواد شئیر کیا جائے تو زیادہ بہتر اور مفید ہے۔واللہ اعلم!
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
وعلیکم السلام
احادیث میں کئی جگہ صراحت ہے کہ بعض آیات سن کر صحابہ کرام رضی اللہ عنھم اجمعین زیادہ خوش ہو جایا کرتے تھے اور اپنی خوشی کا اظہار اس طرح کہہ کر کرتے تھے کہ مجھے جتنی زیادہ خوشی یہ سن کر ہوئی اس سے پہلے نہیں ہوئی۔ واللہ اعلم

قرآن مجید چونکہ عام کتب سے ممتاز ہے، یہ اللہ کا وہ آخری کلام ہے جو رہتی دنیا تک کے لئے انسانوں کی رشد و ہدایت کا سامان ہے۔ اسی لئے اس کتاب کے متعلق کسی خاص آیت کے پسندیدہ ہونے کا سن کر ایک عجیب سا تاثر ابھرتا ہے۔

خیر مجھے @اخت ولید صاحبہ کی نیت پر کوئی شک نہیں ہے، انہوں نے اچھے انداز سے تھریڈ کا آغاز کیا، ہاں البتہ عنوان یوں بھی ہو سکتا ہے "دل کو چھونے والی آیات" یا "کس آیت کو پڑھ کر آپ زیادہ خوشی محسوس کرتے ہیں"
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
وَاذْكُرُوْا نِعْمَتَ اللّٰهِ عَلَيْكُمْ اِذْ كُنْتُمْ اَعْدَاۗءً فَاَلَّفَ بَيْنَ قُلُوْبِكُمْ فَاَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِھٖٓ اِخْوَانًا ۚ وَكُنْتُمْ عَلٰي شَفَا حُفْرَةٍ مِّنَ النَّارِ فَاَنْقَذَكُمْ مِّنْھَا
اور اللہ تعالیٰ کی اس وقت کی نعمت کو یاد کرو جب تم ایک دوسرے کے دشمن تھے تو اس نے تمہارے دلوں میں الفت ڈال دی پس تم اس کی مہربانی سے بھائی بھائی ہوگئے اور تم آگ کے گڑھے کے کنارے پہنچ چکے تھے تو اس نے تمہیں بچا لیا۔۔۔
 
Top