• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ائمہ اربعہ میں کسی ایک کی تقلید پر اجماع ؟

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
اللہ رب العالمین آپ کو زندگی صحت تندرستی دیں۔۔۔
آمین یارب العالمین۔۔۔
السلام علیکم
حرب بن شداد بھائی
ایسا کیا بخل میں نے سلامتی ایمان کی گزارش بھی تو کی تھیاس کے لیے اور دعا فرمادیں کیونکہ آپ ام القریٰ میں قیام پذیر ہیں
جزاک اللہ خیراً
 
عبد الوکیل

مبتدی
شمولیت
نومبر 04، 2012
پیغامات
142
ری ایکشن اسکور
604
پوائنٹ
0
حرب بن شداد بھائی اللہ تعالی آپ کو صحت والی زندگی عطا فرمائے ایمان کی دولت اور استقامت عطا ہو
آپ کی محنت دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی
دعا کیجئے گا اللہ ہم کو بھی علم میں رسوخ عطا فرما دیں یہ میرے دل کی بڑی دیرینہ خواہش ہے
 
حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
یہ متبع سنت (سلف وصالحین) اور حنفی مسلک کے درمیان ایک اختلافی مسئلہ ہے جس کی وجہ سے سلامتی ایمان کی گزارش نظر انداز کردی۔۔۔ ہاں جب یہ مسئلہ اختلافی نہ رہے گا اُس وقت ہماری دُعائیں اور نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہونگی۔۔۔ جو گھٹیں نہیں۔۔۔ ان شاء اللہ باذن اللہ تعالٰی بڑھیں گیں۔۔۔

اختلاف ملاحظہ کیجئے۔۔۔
قرآن وحدیث کا یہ متفقہ فیصلہ ہے کہ آدمی کے ایمان میں کمی وزیادتی رہتی ہے مگر فقہ حنفی اس کا انکار کرتی ہے۔۔۔ ملاحظہ ہو۔۔۔

عن أنس عن النبي صلی الله عليه وسلم قال يخرج من النار من قال لا إله إلا الله وفي قلبه وزن شعيرة من خير ويخرج من النار من قال لا إله إلا الله وفي قلبه وزن برة من خير ويخرج من النار من قال لا إله إلا الله وفي قلبه وزن ذرة من خير قال أبو عبد الله قال أبان حدثنا قتادة حدثنا أنس عن النبي صلی الله عليه وسلم من إيمان مکان من خير (بخاری کتاب الایمان)۔۔۔

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ کہہ دے اور اس کے دل میں ایک جو کے برابر نیکی (ایمان) ہو وہ دوزخ سے نکالا جائے گا اور جو لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ کہے اور اس کے دل میں گہیوں کے ایک دانے کے برابر خیر (ایمان) ہو وہ (بھی) دوزخ سے نکالا جائے گا اور جو شخص لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ کہے اور اس کے دل میں ایک ذرہ برابر نیکی (ایمان) ہو وہ بھی دوزخ سے نکالا جائے گا، ابوعبداللہ نے کہا کہ ابان نے بروایت قتادہ، انس، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بجائے خیر کے ایمان کا لفظ روایت کیا ہے۔۔۔ (صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر ٤٣)۔۔۔

فقہ حنفی۔۔۔
ایمان اھل السماء والارض من الانبیاء والاولیاء وسائر المومنین من الابرار و الفجار لا یذید ولا ینقص (شرح فقہ اکبر صفحہ ٧٦)۔۔۔
مذکورہ حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایمان کی مختلف اقسام بتائی ہیں اور یہ ظاہر ہے کہ جَو گندم اور ذرہ برابر تو نہیں ہوتے مگر فقہ حنفی میں سب کا ایمان برابر قرار دیا جارہا ہے کہ ایک نیک اور ایک فاجر کے ایمان میں بھی فرق ملحوظ خاطر نہیں رکھا گیا۔۔۔

لہذا ایمان کی سلامتی سے بہتر یہ ہوگا کے ہم یہ دعا کریں کے اللہ آپ کا عقیدہ سلامت رکھے۔۔۔
آمین یارب العالمین۔۔۔
 
حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
اب رہی امام شافعی کی بات تو اس کو کسر نفسی پر محمول کیا جائیگا ۔اور ان کا ایک عمل بھی ذکر کردوں جب کبھی یہ کوفہ آتے تو امام صاحب کے احترام میں رفع یدین نہ فرماتے یہ مشہور واقعہ ہے اور امام شافعی ؒ اس عمل کی وجہ بھی بیان فرماتے ہیں۔ الغرض دلائل آپ بھی دے رہے ہیں اور دلائل ہم بھی دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے لیکن کب تک۔ یہ سلسلہ ختم نہیں ہوگا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ علیہ کے استاد عطاء بن ابی رباح رحمہ اللہ بھی رکوع سے پہلے اور بعد والا رفع الیدین کرتے تھے (جزء رفع الیدین للبخاری ٦٢ سند حسن)۔۔۔
 
عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ علیہ کے استاد عطاء بن ابی رباح رحمہ اللہ بھی رکوع سے پہلے اور بعد والا رفع الیدین کرتے تھے (جزء رفع الیدین للبخاری ٦٢ سند حسن)۔۔۔
محترم رفع یدین والا موضوع جلسہ اسراحت والے تھریڈ میں چل رہا ہے
 
حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
محترم رفع یدین والا موضوع جلسہ اسراحت والے تھریڈ میں چل رہا ہے
شاید آپ سمجھے نہیں۔۔۔
آپ امام شافعی رحمۃ اللہ آگے کررہے تھے۔۔۔
میں نے سوچا کے گھر بھیدی کو آگے لایا جائے۔۔۔
والسلام۔۔۔
 
عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
شاید آپ سمجھے نہیں۔۔۔
آپ امام شافعی رحمۃ اللہ آگے کررہے تھے۔۔۔
میں نے سوچا کے گھر بھیدی کو آگے لایا جائے۔۔۔
والسلام۔۔۔
السلام علیکم
حرب بھائی کئی دن کے بعد ملاقات ہوئی
میں تو پہلےہی سلام کرچکا ہوں
تقلید کا محل ائمہ اربعہ وغیرہم اور اوپر والوں نے ہی قائم کیا تھا ہم تو اس محل کے اندر رہتے ہیں پھر کیسے ڈھا سکتے ہیں آپ با ہر والے ہو ڈھانے کا کام آپ کو ہی زیادہ زیب دیگا
ہم تو بھیا
ہر شب شب ِ برات ہے ہر روز روزِ عید
سوتا ہوں ہاتھ گردن ِتقلید میں ڈال کے

یہ شعر اس لئے لکھا ہے کہ رات کے ڈیرھ بجے ہیں آرام کا وقت ہے اور تقلید کہہ کہہ کر جگا یا جا رہا ہے اور بس۔ کسی اور مقصد سے نہیں
اللہ حافظ شب بخیر
 
حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
السلام علیکم
حرب بھائی کئی دن کے بعد ملاقات ہوئی
میں تو پہلےہی سلام کرچکا ہوں
تقلید کا محل ائمہ اربعہ وغیرہم اور اوپر والوں نے ہی قائم کیا تھا ہم تو اس محل کے اندر رہتے ہیں پھر کیسے ڈھا سکتے ہیں آپ با ہر والے ہو ڈھانے کا کام آپ کو ہی زیادہ زیب دیگا
ہم تو بھیا
اللہ حافظ شب بخیر
درست فرمایا۔۔۔
مقلد اور متبع میں یہ فرق ہے۔۔۔
مسجد ضرار بھی نام نہاد عقائد کی بنیاد پر قائم کی گئی تھی۔۔۔
مگر متبع سنت کے متوالوں نے اُس کو بھی ڈھا دیا۔۔۔
اور اللہ کے ہاں دیر تو ہوسکتی ہے مگر اندھیر نہیں۔۔۔

شاعری کا بہت شوق ہے ماشاء اللہ۔۔۔ شوقین مزاج لگتے ہیں۔۔۔

شاہ ولی اللہ محدث دہلوی الحنفی نے لکھا ہے کہ۔۔۔
فان شئت ان تری انموذج الیھود فانظر الی علماء السوء من الذین یطلبون الدنیا وقد اعتادوا تقلید السلف واعرضوا عن نصوص الکتاب والسنۃ و تمسکوا بتعمیق عالم و تشددہ واستحسانہ فاعرضوا کلام الشارع المعصوم وتمسکوا بآحادیث موضوعۃ و تاویلات فاسدۃ کانت سبب ھلاکھم۔۔۔

اگر تم یہودیوں کا نمونہ دیکھنا چاہتے ہو تو (ہمارے زمانے کے علماء) سوء کو دیکھو جو دنیا کی طلب اور (اپنے) سلف کی تقلید پر جمے ہوئے ہیں یہ لوگ کتاب و سنت کی نصوص (دلائل) سے منہ پھیرتے اور کسی (اپنے پسندیدہ) عالم کے تعمق تشدد اور استحسان کو مضبوطی سے پکڑے بیٹھے ہیں۔۔۔ انہوں نے رسول صلی اللہ علیہ وسلم جو معصوم ہیں کے کلام کو چھوڑ کر موضوع روایات اور فاسدتاویلوں کو گلے لگا لیا ہے۔۔۔ اسی وجہ سے یہ لوگ ہلاک ہوگئے ہیں۔۔۔(الفوز الکبیر فی اصول التفسیر صفحہ ١٠-١١)۔۔۔

حیرت اس بات پر نہیں کے محل کی تعمیر کس نے کی۔۔۔
تعجب اس بات کا ہے کے آپ کو محل میں آرام میسر ہے۔۔۔
والسلام علیکم۔۔۔
 
حرب بن شدادبھائی لڑنا جھگڑنا میرا کام نہیں آپ نے میرے لئے دعائیہ الفاظ کہے تھے اس لئے خاموشی ہی بہترہے وگرنا علما ء اور یہودی کا جواب میرے پاس بہت عمدہ ہے
بس اتنا کہنا چاہوں گا کہ ہم حقیقی اہل حدیث ہیں جب صحابہ کے زمانہ میں ہی تقلید پر عمل تھا تو میں کون ہوتا ہوں جو اس سے کنارہ کشی اختیار کروں
مجھے زیادہ مت اکساؤ اس بحث مبا حثہ سے کوئی نتیجہ برآمد ہونے سے تو رہا صرف وقت کا ضیاع اور وقت ضائع کرنا جائز نہیں
 
Top