• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ابوداؤد میں تعویذ لٹکانے سے متعلق حدیث

نبیل ارشد

مبتدی
شمولیت
اپریل 07، 2013
پیغامات
40
ری ایکشن اسکور
89
پوائنٹ
23
اعمش مدلس ھے اس کی عن والی روایات صحاح میں موجود ھیں تو اس کے سماع کی تصریح کیسے ھو گی؟؟ اصل پریشانی یہ ھے کہ علامہ البانی نے ابوداؤد کتاب الطب باب تعلیق التمائم عبداللھ بن مسعود والی روایت کو صحیح کہا ہے جب کہ زبیر زئی نے اعمش کی تدلیس کی وجہ سے اسے ٖ ضعیف کہا ہے اب ان میں کس کا موٖقٖف ٹھیک ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟
3.png
4.png
2.png
204 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں206 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
یہ روایت صحیح نہیں ہے علامہ البانی رحمہ اللہ نے اس کی تصحیح سے رجوع کرلیا ہے۔
چنانچہ فرماتے ہیں:
واختصر بعضها أبو داود، ونحوها في الطول رواية عبد الله بن بشر عند ابن ماجه. وفي الروايتين أن زينب امرأة ابن مسعود رضي الله عنهما كانت تختلف إلى رجل يهودي فيرقيها! وهذا مستنكر جدا عندي أن تذهب صحابية جليلة كزينب هذه إلى يهودي تطلب منه أن يرقيها!! إنها والله لإحدى الكبر. فالحمد لله الذي لم يصح السند بذلك إليها[سلسلة الأحاديث الصحيحة وشيء من فقهها وفوائدها : 6/ 1166 ]۔

اورآگے چل کر فرماتے ہیں:
(تنبيه) : على ضوء هذا البيان والتحقيق والتفصيل أرجو من إخواني الكرام الذين قد يجدون في بعض مؤلفاتي القديمة ما قد يخالف ما هنا أن يعدلوه ويصوبوه على وفق ما هنا كمثل ما في " غاية المرام " من تصحيح حديث ابن ماجه الذي فيه ما سبق بيانه من تلكم الزيادتين المنكرتين. وشكرا.[سلسلة الأحاديث الصحيحة وشيء من فقهها وفوائدها :6/ 1167]۔

معلوم ہوا کہ علامہ البانی رحمہ اللہ نے اس حدیث کی تصحیح سے رجوع کرلیا ہے۔

رہا یہ مسئلہ کا یہ حدیث کیوں ضعیف ہے تو اس بارے میں علامہ البانی رحمہ اللہ نے بڑی عمدہ اور طویل بحث کی ہے دیکھئے حوالہ مذکور۔
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
واضح رہے کہ موجودہ روایت درج بالا تفصیل کے ساتھ ضعیف ہے۔
لیکن اس کے اندر موجود یہ ٹکڑا: إن الرقى والتمائم والتولة شرك صحیح ہے ۔

تفصیل کے لئے دیکھئے: سلسلة الأحاديث الصحيحة وشيء من فقهها وفوائدها 6/ 1161 رقم 2972 ۔
 
Top