• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ابو بشر الدولابی کے حالات

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
اسلام علیکم

ابو بشر الدولابی مصنف کتاب الکنی والاسماء جن کا پورا نام شاید: محمد بن احمد بن حماد بن سعید بن مسلم ابو بشر الدولابی ہے۔ امام ابن عدی کے استاد ہیں جنہیں وہ الکامل میں زیادہ تر "ابن حماد" کے نام سے یاد کرتے ہیں۔ الکامل میں بے شمار اقوال انہیں سے نقل کیے ہیں۔
شیخ زبیر علی زئی نے نعیم بن حماد کے ترجمے میں ان کو ضعیف اور متہم قرار دیا ہے۔ جبکہ میں نے شیخ البانی اور شیخ کفایت اللہ سمیت کئی علماء کو ان کی کتاب الکنی والاسماء سے استدلال کرتے دیکھا ہے۔ اس لیے میری درخواست ہے کہ ان کے بارے میں صحیح موقف بیان کر دیں۔
 
کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722

کیا آپ بتاسکتے ہیں کہ میں نے کہاں ان سے استدلال کیا ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟
 
رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
کیا آپ بتاسکتے ہیں کہ میں نے کہاں ان سے استدلال کیا ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟
معذرت چاہتا ہوں، مجھے پڑھنے میں غلطی ہو گئی۔ آپ نے یہاں فرمایا تھا، "مؤخرالذکر" تین رواۃ تک سند کمزور ہے اور میں سمجھا آپ پہلے تین رواۃ کی بات کر رہے ہیں اور باقی آپ کے نزدیک صحیح ہیں۔ لیکن بعد میں پتہ چلا مؤخر الذکر بعد والے کو کہتے ہیں۔ P:
اچھا بس آپ اس راوی پر تفصیل دے دیں۔ امام ابن عدی نے انہیں متہم کہا لیکن وہ تو صرف نعیم بن حماد سے خاص ہے۔ اور امام دارقطنی سے جو الفاظ ان کے بارے میں مروی ہیں ان میں اختلاف ہے، کسی جگہ یہ الفاظ ہیں "تكلموا فيه، لما تبين من أمرة الأخير" اور کسی جگہ یہ ہیں: "يَتَكَلَّمُوْنَ فِيْهِ، وَمَا يُتَبَيَّنُ مِنْ أَمره إِلاَّ خَيْر" اور دونوں میں بہت فرق ہے۔
 
کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
بھائی تفصیل کا ابھی وقت نہیں خلاصہ یہ کہ میرے ناقص مطالعہ کی حدتک یہ مجروح راوی ہے ۔
اگر مزید مطالعہ سے موقف میں تبدیلی ہوئی تو آپ کو آگاہ کردوں گا۔

اور اچھا ہواکہ آپ نے خود ہی اعتراف کرلیا کے میری عبارت سمجھنے میں آپ سے غلطی ہوئی ہے ورنہ خواہ مخواہ مجھے تفصیل پیش کرنی پڑتی ، اللہ آپ کو جزائے خیردے۔
 
رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
الدولابی کا مکمل ترجمہ مقالات اثریہ کے صفحہ 640 پر آ گیا ہے۔ لیکن پتہ نہیں کیوں محدثین کی جرح نقل کرنے کے باوجود بھی اثری صاحب نے الدولابی کا دفاع کرنے کی کوشش کی ہے۔
 
Top