• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اب ای میلز آپ کے ڈیسک ٹاپ پر

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
اب ای میلز آپ کے ڈیسک ٹاپ پر

ای میل ہماری زندگی کا ایک اہم جزو بن چکا ہے، متعدد سائٹس ہیں جو ہمیں یہ سہولت فراہم کرتی ہیں، ان میں پاکستان میں زیادہ استعمال ہونے والی Yahoo اور Gmail ہیں۔ ہر مرتبہ آن لائن ہونے پر ان بوکس چیک کرنا تھوڑا اعصاب شکن عمل ہے، اس سے بچا جاسکتا ہے، کیوں کہ جس عمل جس کی شروعات کبوتروں سے شروع ہوئی تھی، ہوتے ہوتے کہانی پھر کبوتر تک جاپہنچی ہے، کیوں کہ ای میلنگ کا جو سوفٹ ویئر میں آپ سے شیئر کرنے لگا ہوں، وہ ہے Thunder Bird (طوفانی پرندہ)۔ یہ اطلاقیہ مشہور زمانہ موزیلا کمپنی کی ایک مفت پروڈکٹ ہے۔ ایک ایسا پرندہ جو اپنے راہ میں حائل کسی بھی چیز کی پروا نہ کرتے ہوئے محبوب کو خط پہنچا آئے۔ یہی کام تھنڈر برڈ کرتا ہے۔ آیئے دیکھیں کیسے۔۔۔!

اپنا نام، ای میل اور پاسورڈ داخل کرکے جاری کردیں۔ کچھ پروسس ہوگا۔
اگر آپ یاہو استعمال کرتے ہیں تو IMAP چنیں
اگر جی میل استعمال کرتے ہیں تو POP3۔۔۔!
اوکے کردیں۔ لیجیے آپ کی ای میلز کمپیوٹر میں آنے لگی ہیں۔
اس کا لے آؤٹ کسی بھی ای میلنگ سائٹ کی طرح ہے، آپ یہاں سے میلز بھیج بھی سکتے ہیں۔ بس بار بار اکاؤنٹ کھولنے کے جھنجھٹ سے بچ جائیں گے۔
آپ ایک وقت میں ایک سے زیادہ ای میل اکاؤنٹس داخل کرسکتے ہیں، سب کو ایک ہی وقت میں نمٹا سکتے ہیں۔ نیا اکاؤنٹ داخل کرنے کے لیے
Tools > Account Settings > Account Actions > add mail account
آؤٹ لُک اور تھنڈر برڈ میں فرق
آپ نے مائیکرو سوفٹ آؤٹ لُک استعمال کیا ہوگا، وہ تھوڑا پیچیدہ ہے، اس کی سیٹنگز خود سے کرنی ہوتی ہیں، جب کہ Thunder Bird آٹو کرلیتاہے۔
آؤٹ لُک کی خامی یہ ہے کہ وہ ای میل میں موجود سب کچھ کمپیوٹر میں ڈاؤن لوڈ کرلیتا ہے حتی کہ تصاویر اور ویڈیوز بھی۔ اس طرح سپیمز بھی ڈاؤن لوڈ ہوجاتے ہیں۔
تھنڈر برڈ صرف ٹیکسٹ دکھا تاہے آپ چاہیں تو Show Remote Content پر کلک کرکے باقی ماندہ مواد دیکھ سکتے ہیں۔
ماخذ
 
Top