• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اجتہادی غلطی کی بنیاد پر عصیان رسول ﷺ کا نتیجہ۔ تفسیر السراج۔ پارہ:4

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
وَلَقَدْ صَدَقَكُمُ اللہُ وَعْدَہٗٓ اِذْ تَحُسُّوْنَھُمْ بِاِذْنِہٖ۝۰ۚ حَتّٰٓي اِذَا فَشِلْتُمْ وَتَنَازَعْتُمْ فِي الْاَمْرِ وَعَصَيْتُمْ مِّنْۢ بَعْدِ مَآ اَرٰىكُمْ مَّا تُحِبُّوْنَ۝۰ۭ مِنْكُمْ مَّنْ يُّرِيْدُ الدُّنْيَا وَمِنْكُمْ مَّنْ يُّرِيْدُ الْاٰخِرَۃَ۝۰ۚ ثُمَّ صَرَفَكُمْ عَنْھُمْ لِيَبْتَلِيَكُمْ۝۰ۚ وَلَقَدْ عَفَا عَنْكُمْ۝۰ۭ وَاللہُ ذُوْ فَضْلٍ عَلَي الْمُؤْمِنِيْنَ۝۱۵۲ اِذْ تُصْعِدُوْنَ وَلَا تَلْوٗنَ عَلٰٓي اَحَدٍ وَّالرَّسُوْلُ يَدْعُوْكُمْ فِيْٓ اُخْرٰىكُمْ فَاَثَابَكُمْ غَمًّۢا بِغَمٍّ لِّكَيْلَا تَحْزَنُوْا عَلٰي مَا فَاتَكُمْ وَلَا مَآ اَصَابَكُمْ۝۰ۭ وَاللہُ خَبِيْرٌۢ بِمَا تَعْمَلُوْنَ۝۱۵۳
اورخدااپنا وعدہ تم سے سچا کرچکا۔ جب تم اس کے حکم سے کافروں کو کاٹتے تھے۔تاآنکہ تم نے نامردی کی اورحکم عدولی کر کے کام میں جھگڑا ڈالا۔ اس کے بعد کہ وہ تمھیں تمہاری محبوب شے (یعنی فتح کی صورت) دکھلاچکا تھا، تم میں کوئی دنیا چاہنے لگا اور کوئی آخرت چاہنے لگا۔ پھرخدا نے تم کو ان کافروں کی طرف سے پھیردیا، تاکہ تمھیں آزمائے اوروہ تو تم کو معاف کر چکا اور اللہ ایمان داروں پر فضل کرتا ہے۔ (۱۵۲) اورجب تم (شکست کھاکر پہاڑ پر) چڑھے جاتے تھے اور پیچھے مڑ کر کسی کو نہ دیکھتے تھے اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم تم کو تمہارے پیچھے سے پکار رہا تھا۔پھرخدا نے تمھیں غم پرغم کا بدلہ دیا۔ یہ اس لیے ہوا کہ تم اس چیز کا جو تمہارے ہاتھ سے جاتی رہی اور اس تکلیف کا جو تمھیں پہنچی، غم نہ کھاؤ اور اللہ کو تمہارے کاموں کی خبر ہے ۔۱؎ (۱۵۳)
عصیان رسولﷺ کا نتیجہ

۱؎ اُحد میں جب مسلمانوں کو شکست ہوئی توضعیف الایمان لوگ ڈگمگا گئے ۔انھیں شک نے آگھیرا کہ خدا نے جو نصرت و اعانت کا وعدہ کیا تھا، وہ پورا نہیں ہوا ۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی کہ خدا کا وعدہ سچا ہے ۔ اس میں کبھی تخلف نہیں ہوا۔ کیا تم نے جب تک پاس اطاعت کو ملحوظ رکھا، کامیاب نہیں رہے؟ اولاً توایسا ہوا کہ مسلمان مخالفین پر چھاگئے اور ایسا معلوم ہوتا تھا کہ میدان حرب اب انھیں کا حصہ ہے۔ وہ لوگ جنھیں حضور ﷺ نے تیراندازی کے لیے درہ پرمتعین کر دیا تھا اور فرمایا تھا کہ آخر تک یہیں جمے رہنا۔ ان میں بعض لوگ غنیمت کے لالچ میں الگ ہوگئے اورلگے مال غنیمت لوٹنے۔ خالد بن ولیدرضی اللہ عنہ نے جو اس وقت کفار کے لشکر کے سردار تھے ،تاکا اور درہ کی طرف سے مسلمانوں پر حملہ کردیا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ نقشہ بالکل بدل گیا۔ اب مسلمان بھاگنے لگے اور یہ محض اس لیے ہوا کہ مسلمانوں نے حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی اطاعت ترک کر دی اور دنیا طلبی کے جذبہ سے متاثر ہو کر مال و دولت جمع کرنے میں مصروف ہوگئے۔ یہ درست ہے کہ نصرت کا وعدہ تھا، اور یہ بھی درست ہے کہ وعدہ کو ہرحال میں پورا ہونا چاہیے۔ مگر یہ توسوچیے۔وعدہ کن سے تھا ۔ کیا وعدے کے مخاطب صرف وہی لوگ نہیں تھے جو ہرحال میں فرمودہ رسول ﷺ کو قابل اتباع سمجھیں۔ اس صورت حال میں ظاہر ہے کہ منافقین کا اعتراض بالکل لغو ہوجاتا ہے ۔ ولقدعفاعنکم کے معنی یہ ہیں کہ آخر مسلمانوں کو اپنی اس نافرمانی کا احساس ہوا اور وہ بارگاہِ الٰہی میں توبہ کے لیے جھک گئے۔ اللہ تعالیٰ نے انھیں معاف کر دیا، اس لیے کہ اس کا شیوہ ہی عفوورحم ہے ۔ اس آیت کے بعد بھاگنے والوں پر کوئی الزام نہیں جب اللہ تعالیٰ نے انھیں معاف کر دیا تو ہم اعتراض کرنے والے کون؟یہ وہ لوگ ہیں جنھیں شرف صحبت حاصل ہے ۔جنھوں نے براہ راست انوار وتجلیات نبویﷺ کا مشاہدہ کیا ہے اورجمال یار کو بالمشافہ دیکھا ہے ، اس لغزش بشری پر انھیں مورد الزام ٹھہرانا محض الحاد ہے۔ وہ آنکھیں جو بعقیدت چہرہ اقدس کو دیکھتی رہیں، وہ کبھی محروم دیدار نہیں رہیں گی۔ اس کے بعد بھاگڑکا نقشہ کھینچا ہے کہ کس طرح تم بھاگے چلے جاتے تھے۔ فرط بدحواسی میں تم نے رسولﷺ کی آواز کو بھی نہیں سنا۔ وہ تمھیں اِلَیَّ عِبَادَ اللّٰہِ کی پکار سے اپنی طرف متوجہ کررہا تھا اور تم تھے کہ بھاگے چلے جارہے تھے۔ تمہاری ان غلطیوں کا خمیازہ آلام وہموم تھے جن سے تمھیں دوچار ہونا پڑا۔ تم نے دیکھا کہ تمہارے سامنے کئی مسلمان جام شہادت پی گئے۔ حضورﷺ کے چہرہ اقدس کو لہولہان کر دیا گیا اور اس پر مستزاد یہ کہ مشہور کر دیا گیا کہ حضورﷺ شہید ہو گئے ہیں۔ یہ سب کچھ صرف اس لیے ہوا کہ تم جادہ اطاعت رسول ﷺ سے الگ ہوگئے اور تم نے پیغمبر خدا ﷺ کی ہدایات کی پروا نہیں کی اور یہ نہیں سوچا کہ فتح و نصرت تو محض رہین اطاعت رسول ﷺ ہے۔
حل لغات
{تَحُسُّوْنَ} مادہ حس۔ جڑ سے کاٹنا۔ کلی استیصال ۔ بے دریغ قتل۔ {تُصْعِدُوْنَ} اصعاد فی الارض کے معنی ہیں اوپر کی طرف چڑھے چلے جانا۔
 
شمولیت
اگست 15، 2013
پیغامات
56
ری ایکشن اسکور
130
پوائنٹ
21
اللہ اکبر۔
آج ہمیں بھی سوچنا چاہیئے کہ موجودہ دور میں اسلام بحیثیت نظامِ حیات کے نہ پنپنے کی وجہ کہیں ہمارے علماء اور مفتیانِ کرام کی اجتہادی غلطیاں ہی تو نہیں ہیں۔

صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین پر اللہ تعالی کی خصوصی نوازشات تھیں۔ انہیں تو قدم قدم پر جنت کی بشارتیں مل چکیں۔

دین اسلام پر چلتے ہوئے اگر دانستہ و نادانستہ ہم سے اجتہادی غلطی ہو جائے تو کیا ہم رجوع کر لیتے ہیں؟ اور آئندہ زندگی میں اس کی اصلاح کر لیتے ہیں؟
اگر ایسا ہی ہے تو بہت خوب بلکہ خوشی اور مسرت کی بات ہے۔
اگر ایسا نہیں ہے تو ہمیں اس کے متعلق سوچ و بیچار کرنی چاہیے۔
اللہ تعالی عمل کی توفیق عطا فرمائے آمین
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
بجا فرمایا آپ نے۔
مسلمانوں کی ناکامی کی بنیادی وجہ آج بھی یہی ہے کہ ہم بحیثیت مسلم اللہ تعالی اور اس کے رسول ﷺ کی بے شمار نافرمانیاں کرتے ہیں۔
ہمارے اعمال آج بھی اللہ تعالی اور اس کے رسول ﷺ کی تعلیمات کے مطابق ہو جائیں تو آج بھی مسلمانوں کو دنیا میں دین اسلام کے نظامِ حیات کی گھنی چھاؤں نصیب ہو سکتی ہے۔
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
بجا فرمایا آپ نے۔
مسلمانوں کی ناکامی کی بنیادی وجہ آج بھی یہی ہے کہ ہم بحیثیت مسلم اللہ تعالی اور اس کے رسول ﷺ کی بے شمار نافرمانیاں کرتے ہیں۔
ہمارے اعمال آج بھی اللہ تعالی اور اس کے رسول ﷺ کی تعلیمات کے مطابق ہو جائیں تو آج بھی مسلمانوں کو دنیا میں دین اسلام کے نظامِ حیات کی گھنی چھاؤں نصیب ہو سکتی ہے۔
 
Top