سوال: حدیث تقریری کسے کہتے ہیں؟
جواب: "حدیث تقریری اس حدیث کو کہتے ہیں جونہ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا قول ہو اور نہ فعل، بلکہ وہ قول اور عمل ہے، جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کیا گیا ہو، اور جس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خاموشی اختیار کی،جس کی نہ تو تردید کی اور نہ انکار کیا۔ ایسا قول اور عمل جائز ہوتا ہے، اگر یہ ناجائز ہوتا تو آپ منع فرما دیتے"۔
مثال:
سیدنا قیس بن عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو صبح کی نماز کے بعد دو رکعتیں پڑھتے دیکھا تو فرمایا : "صبح کی نماز تو دو رکعت ہے" اس آدمی نے جواب دیا میں نے فرض نماز سے پہلے کی دو رکعتیں نہیں پڑھی تھیں ، لہذا اب پڑھی ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ جواب سن کر خاموش ہو گئے۔ (یعنی اس کی اجازت دے دی)(ابوداؤد)