• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

احمد بن حنبل رحم الله کی راۓ معاویہ رضی الله عنھ کے بارے میں

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436


فتح الباری شرح صحیح بخاری --- ابن ہجر عسقلانی --- احمد بن حنبل رحم الله کی راۓ معاویہ رضی الله عنھ کے بارے میں

ابن الجوزي أيضا من طريق عبد الله بن أحمد بن حنبل : سألت أبي ما تقول في علي ومعاوية ؟ فأطرق ثم قال : اعلم أن عليا كان كثير الأعداء ففتش أعداؤه له عيبا فلم يجدوا ، فعمدوا إلى رجل قد حاربه فأطروه كيادا منهم لعلي ، فأشار بهذا إلى ما اختلقوه لمعاوية من الفضائل مما لا أصل له . وقد ورد في فضائل معاوية أحاديث كثيرة لكن ليس فيها ما يصح من طريق الإسناد

ترجمہ : ابن الجوزی نے عبد الله بن احمد بن حنبل سے روایت کیا کہ: میں نے اپنے باپ (احمد بن حنبل) سے پوچھا کہ آپ علی رضی الله عنھ اور معاویہ رضی الله عنھ کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟ انہوں نے تھوڑے سکون کے بعد جواب دیا علی رضی الله عنھ کے بہت دشمن تھے - دشمنوں نے علی رضی الله عنھ کی زندگی میں عیوب تلاش کئے مگر ان کو نہیں ملے تو انہوں نے بھروسہ کیا اس آدمی (معاویہ رضی الله عنھ) پر جو ان (علی رضی الله عنھ) سے لڑتا تھا تو علی رضی الله عنھ کی دشمنی میں اس کی طرف توجہ کی پھر انہوں (احمد بن حنبل) نے اشارہ کیا ان فضائل کی طرف جو ان (معاویہ رضی الله عنھ) کے لئے گھڑ لئے گئے معاویہ رضی الله عنھ کے فضائل میں متعدد احادیث ہیں ان میں ایسی کوئی نہیں جو اسناد کے لحاظ سے صحیح ہو -


ahmed bn humble ki raay sahabah kay baray maian.jpg
 

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436

احمد بن حنبل رحم الله کی رائے یزید رحمتہ الله علیہ بن معاویہ رضی الله عنھ کے بارے میں ، ملاحظہ ہو -

مقدوح في عدالته ، وليس بأهل ان يروي عنه
وقال أحمد بن حنبل لا ينبغي أن يروي عنه


ترجمہ : (یزید بن معاویہ) اس کی عدالت میں جرح و قدح کی گئی
پس وہ اس قابل نہیں کہ اس سے روایت لی جائے اور احمد بن حنبل فرماتے ہیں کہ اس (یزید بن معاویہ) سے روایت نہ لی جائے -



yazed pr raay.jpg
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,567
پوائنٹ
791
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے متعلق جناب امام اہل السنہ احمد بن حنبل کا عقیدہ

امام صاحب سے پوچھا گیا جناب علی اور سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہما کے درمیان جو اختلاف تھا
آپ اس بارے میں کیا کہتے ہیں ۔
تو امام صاحب نے فرمایا:ہم ان کے متعلق صرف اچھی اور بہترین بات ہی کہتے ہیں (یعنی ان میں سے کسی کو طعن وتنقید کا ہدف نہیں بناتے)
اور علامہ مروزی فرماتے ہیں کہ امام احمد کے سامنے اصحاب رسول رضی اللہ عنہم کا ذکر کیا گیا (یعنی ان کے متعلق آپکی رائے پوچھی گئی )
فرمایا۔سب صحابہ پر اللہ کی رحمتیں ہوں ۔
دیکھو سیدنا معاویہ ،عمرو بن العاص۔ابو موسی اشعری، اور مغیرہ بن شعبہ
سب اصحاب کو اللہ تعالی نے اپنی کتاب میں ۔۔سِيمَاهُمْ فِي وُجُوهِهِمْ مِنْ أَثَرِ السُّجُودِ الایہ ۔۔سے موصوف فرمایا ہے
(یعنی ایمان خالص ومحبت الہی سے کی گئی عبادت کااثر ان کے مکرم چہروں پر جھلکتا ہے لہذا سب اللہ کے پیارے ہیں )
مشاجرات.jpg

 

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436


مجموع الفتاویٰ --- ابن تیمیہ --- یزید رحمتہ الله علیہ بن معاویہ رضی الله عنھ کے بارے میں احمد بن حنبل کا مؤقف


قال " صالح بن أحمد بن حنبل " قلت لأبي : إن قوما يقولون : إنهم يحبون يزيد قال : يا بني وهل يحب يزيد أحد يؤمن بالله واليوم الآخر ؟ فقلت : يا أبت فلماذا لا تلعنه؟ قال : يا بني ومتى رأيت أباك يلعن أحدا؟


وروي عنه قيل له : أتكتب الحديث عن يزيد بن معاوية؟ فقال : لا ، ولا كرامة أوليس هو الذي فعل بأهل المدينة ما فعل؟



ترجمہ : صالح بن احمد بن حنبل کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد (احمد بن حنبل) سے کہا کہ کچھ لوگ ایسے ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ وہ (احمد بن حنبل) یزید سے محبت کرتے ہیں - یہ سن کر انہوں نے کہا بیٹا! کیا کوئی شخص بھی جو الله اور اس کے رسول پر ایمان رکھتا ، یزید سے محبت کر سکتا ہے؟ صالح کہتے ہے کہ میں نے کہا کہ پھر آپ یزید پر لعنت کیوں نہیں کرتے؟ احمد بن حنبل نے جواب دیا کہ بیٹا کیا تم نے اپنے باپ کو کسی پر لعنت کرتے ہوئے دیکھا ہے؟

اور احمد بن حنبل سے پوچھا گیا کہ کیا یزید بن معاویہ سے آپ حدیثیں لکھیں گے؟ کہا نہیں - اس کی کچھ وقعت نہیں یہ وہی شخص ہے جس نے اہل مدینہ کے ساتھ جو کیا وہ کیا -


(مجموع الفتاویٰ ، جلد ٣ ، صفحہ ٤١٢ ، مجمع الملك فهد لطباعة المصحف الشريف)


5.jpg
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,567
پوائنٹ
791
بھائی یہ ابن الجوزی کون تھے
السلام علیکم :
پیارے بھائی !
علامہ عبد الرحمن بن علی ابن الجوزی ۔بغداد ،عراق کے بہت بڑے مفسر ،محدث ،موءرخ ،زبردست واعظ تھے ۔
آپ چھٹی صدی ہجری کی ابتداء۔510ھ،میں پیدا ہوئے ۔اور تقریباً ستر سال کی عمر پائی ۔۵۷۹ ھ ۔میں فوت ہوئے ۔ ( 510ھ ۔ 579ھ / 1116ء ۔ 1201ء )

علامہ ذہبی ؒ ۔۔سیر اعلام النبلاء۔۔میں لکھتے ہیں :
أبو الفرج ابن الجوزي عبد الرحمان بن علي
الشيخ، الإمام، العلامة، الحافظ، المفسر، شيخ الإسلام، مفخر العراق، جمال الدين,التيمي، البكري، البغدادي، الحنبلي، الواعظ، صاحب التصانيف​
 
Last edited:
شمولیت
دسمبر 10، 2013
پیغامات
386
ری ایکشن اسکور
137
پوائنٹ
91
شکریہ بھائی ، بھائی میں نے کسی کتاب مین اردو کتاب تھی نام یاد نہیں آرہا اس مین ان کے بارے میں پڑھا تھا کہ یہ رد لکھنے کے بڑے شوقین تھے اور کوئی عالم اگر کوئی کتاب لکھتا تو یہ اس کا رد لکھ ڈالتے تھے یہاں تک کہ صحابہ کے معاملے میں بھی ایسا کیا تھا

کیا یہ سچ ہے ؟
 
Top