• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

احناف کی جھونپڑی میں مصنوعی مقلد

شمولیت
اگست 12، 2014
پیغامات
8
ری ایکشن اسکور
3
پوائنٹ
3
بسم اللہ الرحمن الرحیم ۔۔!!!!
جس وقت طاہر القادری اپنے پیرونی دوروں پر تھا ۔ تو ڈینمارک ، ناروے ، کینیڈا میں قادری صاحب ! " بلاسفیمی لاء " یا " توہین رسالت ایکٹ یا ارتداد " کے متعلق بہت سارے لیکچر دئیے اور وہاں کے لوگو ں کو یہ تسلیاں دیتے رہے کہ اس قانون
کا تعلق صرف اور صرف " مسلمانوں کے ساتھ " یا اس کا اطلاق " مسلمانوں پر کیا جائے گا ۔۔۔ ان کا انداز کچھ یوں تھا ۔
There are 4 Schools of law in islam , The Hanafi School of law , the Maaliki School of law , the Shaafi School of law and the Hanbali School of law, i personally believe on the preaching and teaching of HANAFI SCHOOL OF LAW, and in our country about 70 to 80 % believe on Hanafi School law.
یعنی کہ گلا پھاڑ پھاڑ کر ایک تقریب میں کہتا رہا کہ میں " حنفی " ہوں اور ہمارے ملک کا 70 سے 80 ٪ طبقہ حنفی ہے اور فقہ حنفی پر یقین رکھتا ہے ۔۔۔
پھر کیا فرماتے ہیں ۔۔۔
( the blasphemy law will not be able to implement on non Muslims )
اور احناف کے نزدیک اس قانون کا اطلاق غیر مسلموں پر نہیں کیا جا سکتا ۔۔۔۔
میں کہتا ہوں ٹھیک ہے ۔ آپ نے اپنا موڈریٹ اسلام ثابت کرنے کے لیے ایسا کہہ دیا لیکن اگر آپ کو ابھی " خروج " کے متعلق حنفی فتوی دکھا دیا جائے تو آپ کی شاید بولتی ہی بند ہو جائے یا پھر آپ "احناف " کے اس موقف کو ہی تسلیم نہیں کریں گے ۔ اور سیدنا عبداللہ ابن عمر رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ والی روایات ہی پیش کریں گے ۔۔۔۔۔
" امام طحاوی " کی کتاب " عقیدہ طحاویہ " ( 239 تا 321ھ ) صفحہ نمبر 373 اور صفحہ نمبر 374 میں لکھا ہے ۔۔۔۔۔!!!!
""" یہ فقہائے امت و ملت ابو حنیفہ ، ابو یوسف اور امام محمد کے مذہب پر اہل سنت ولجماعت کے عقائد کا بیان ہے ، اور یہ حضرات دین کے جن اصولوں پر اعتقاد رکھتے تھے ان کو رب العالمین کا دین قرار دیتے تھے ۔ یہ (رسالہ) ان عقائد اور اصولوں کا بیان ہے ۔ اور ہم اپنے امراء اور حکمرانوں کے خلاف "خروج" کو جائز نہیں
سمجھتے اگرچہ وہ ظلم ہی کیوں نہ کریں ۔ اور ہم ایسے حکمرانوں کے لیے بد دعا بھی نہیں کرتے اور نہ ہی ایسے حکمرانوں کی اطاعت سے ہاتھ کھینچتے ہیں اور جس کی اطاعت کو ہم اللہ کی اطاعت قرار دیتے ہیں ۔ """"
اگر ہم اس فتوی کا جائزہ لیں تو اس حساب سے طاہر القادری صاحب " احناف کے فتوی " کے مطابق " گونچہ تقلید سے باہر نکل گئے ۔ اگر ہم طاہر القادری صاحب سے یہ پوچھیں کہ جناب اب " خروج " کے متعلق آپ کا اجتہاد کیا کہے گا کہ
" امام طحاوی " کی امام ابو یوسف ، امام محمد تک سند پیش کرو ؟
آپ کی " پی ایچ ڈی " کس کام کی رہہ گئی ۔ کہیں آپ غیر مقلد تو نہیں ہو گئے۔۔۔
ابن ابی العز الحنفی " عقیدہ طحاویہ کی شرح میں لکھتے ہیں ۔۔۔ (731 تا 792 ھ )
"""اگرچہ حکمران ظلم کریں ہم پر پھر بھی ان کی اطاعت لازم ہے ۔ ان کی اطاعت و فرمانبرداری میں جو جو فساد و بگاڑ ہے وہ اس فساد و بگاڑ سے کہیں زیادہ ہے جو ان کے ظلم کے نتیجے میں حاصل ہوتا ہے """"
"قادری صاحب " خدا کا خوف بھی کوئی چیز ہوتی ہے ۔۔۔ لوگوں کو آپ
" سیدنا حسین رضی اللہ عنہ " کے اسوہ پر چلنے کا حکم دے رہے ہیں ۔ اور چونکے احناف پر " امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ " کی تقلید واجب و فرض ہے ۔
اس سے انحراف بھی فرما رہے ہیں ۔۔۔
میں آپ کے دہرے معیار کو آپکی منافقت کہوں ، یا آپ کو شریف برادران جیسا
" لنڈے کا انگریز " کہوں جو سیاست میں بار بار جھوٹ بولتا ہے ۔۔۔۔۔۔
میرا ماننا ہے جو شخص اس طاہر القادری کو ماننے والا ہے اور اس کے پیچھے سے نکل گیا ہے ۔ حقیقت میں وہ " غیر مقلد مجتہد " ہو گیا ہے ۔۔۔ اور اللہ کی قسم
طاہر القادری نے " سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ ابن عمر رضی اللہ عنہ "والی متفق علیہ روایات پیش کر کے یہ ثابت کر دیا ہے ۔ کہ
احناف اپنے موقف کی تائید و حمایت کے لیے احادیث سے استدلال لیا کرتے ہیں
اور اس وقت ان پر امام ابو حنیفہ کی تقلید ان پر واجب نہیں ہوتی ۔۔۔۔
یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ " طاہر القادری " کا جو آپریشن ان کے ہمنوا
" اشرف آصف جلالی " صاحب نے کیا تھا وہ شاید اسی حقیقت کو بھانپتے ہوئے کیا تھا کہ موصوف بہت جلد بطور مجتہد خود کے مجدد ہونے کا دعوی کر دیں گے ۔۔۔۔۔ یا پھر "الہامات قادری "کی بنا پر نبوت کا۔۔۔
طاہر القادری منافقت کا برینڈ ایمبیسیڈر ہے ۔ اور مرزا قادیانی اور غلام احمد پرویز کے بعد سب سے بڑا فتنہ ہے ۔۔۔۔
عبدالسلام فیصل​
 
Last edited by a moderator:
Top