• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اختتامیہ ۔۔ اسعد الزوجین

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
اختتامیہ
(رب اوزعنی ان اشکر نعمتک التی انعمت علی )
ترجمہ:اے میرے رب مجھے توفیق عطا فرما کہ میں تیری دی ہوئی نعمتوں کاشکر اداکروں۔

الحمد للہ الذی تتم بفضلہ الصالحات والصلاۃ والسلام علی نبینا محمد و علی آلہ و اصحابہ وسلم تسلیما کثیراً۔
جب بھی مصنف کوئی کتاب لکھتا ہے اور کچھ عرصے کے بعد اس کا کرتا ہے تو اس کے منہ سے یہی نکلتا ہے کہ اگر میں یہ لفظ بڑھا دیتا توبہتر ہوتا اگر وہ عبارت بدل دیتا تو بات زیادہ واضح ہوجاتی۔

یہ اس بات کی دلیل ہے کہ کوئی انسان بھی خامی اور عیب سے خالی نہیں ہے اور اللہ کی ذات ہی ایسی ہے جو ہر قسم کے نقص اور عیب سے پاک ہے ۔

میرے صد لائق احترام بھائیو اور بہنو!

اس کتاب میں جوباتیں لکھی گئی ہیں وہ شادی کرنے والوں کے لئے ایک مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہیں اس لئے کوشش کیجئے کہ ان پر عمل کریں تاکہ دنیا و آخرت کی کامیابی و کامرانی آپ کامقدر بنے۔اگر آپ کو اس کتاب سے فائدہ ہوتو اپنے اس بھائی کے لئے دعا کرنا نہ بھولیں اور اگر آپ کو کوئی قابل اعتراض بات نظر آئے تو دعا کیساتھ نصیحت کرنا نہ بھولئے میں اس کو کھلے دل سے قبول کروں گا۔

میری قارئین سے یہ بھی گذارش ہے کہ وہ مجھے مختصر سے لفظوں میں بتائیں کہ انھیں اس کتاب سے کتنا فائدہ ہوا ۔ان شاء اللہ اگلی طبعات میں یہ مراسلے بھی شامل کردیئے جائیں گے۔ اللہ ہمارے اعمال قبول فرمائے اور ہماری نیتوں کی اصلاح فرمائے ۔
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
محترم قارئین!
کتاب میں سے دو تین صفحات میں نے شامل نہیں کئے امید ہے کہ آپ سب معذرت قبول فرمائیں گے۔ وجہ یہ تھی کہ اس میں کچھ ایسی باتیں تھیں جن پر کسی طرف سے ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا تھا۔ لہٰذا
ھن لباس لکم و انتم لباس لھن
کے تحت
انہیں شامل نہیں کیا گیا۔
اللہ تعالی ہم سب کے لئے بھلائی اور خیر و برکت کو مقدر فرما دے۔ دین و دنیا کی نعمتیں عطا فرمائے لیکن قیامت کے دن ان کے متعلق جواب طلبی نہ فرمائے آمین یارب العالمین
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
جزاکم اللہ خیرا آصف بھائی۔ اللہ تعالیٰ آپ کی محنت کو قبول فرمائیں اور اس کو آپ کے لئے توشہ آخرت بنا دیں۔ آمین۔
 
Top