• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ادارہ مجلس التحقیق الاسلامی و منتظمین ماھنانہ "محدث" لاہور سے چند گزارشات

شمولیت
فروری 29، 2012
پیغامات
231
ری ایکشن اسکور
596
پوائنٹ
86
السلام و علیکم !
مسلم ممالک میں عموماََ اور پاکستان و ھندستان میں خصوصاََ آج کل فتنہ انکار حدیث سرکاری و میڈیا کی سرپرستی میں زور پکر رھا ھے اور دینی علوم سے بیزار نفس پرست تبقہ کو متاثر کر رھا ھے۔ قدیم معتزلہ، قدریہ ودیگر گمراہ فرقون کے دفن شدہ اعتراضات و شکوک شبھات کو دوبارہ اٹھایا جا رھا ھے۔ حتا کہ امریکن think tanks کی رپورٹس میں بھی Hadith Wars کے انوان ھے اٹھاے جانے والے اعتراضات اور حدیث کو مشکوک بنانے کی ممکنہ کوشش کے لیے مختلف ہتکنڈے متعارف کرائے گئے ھیں۔ ادھر ترکی میں عسائی مشنریز کی سرپرستئ میں انکرہ یونیورسٹی میں احادیث کےانکار کا نیا مشن شروع کیا جا رھا ھے، جو اسلام کو سیکولر بنانے کی بھت بڑی سازش ھے جس میں جامع الازہر کے مفتیان بھی پیش پیش ھیں۔ اللہ ہمارے دین کی حفاظت کرے۔ آمین۔ ادارہ مجلس التحقیق الاسلامی کے منتظمین سے میری چند گزارشات مندرجہ ذیل ہیں:
:: رسالہ "محدث" کے شروع سے آج تک کے شماروں میں سے
انکار حدیث
تجدید دین
سیکولرازم
اشتراکیت
حجیت حدیث
مستشرقین
اور منکرین حدیث کے بعض اسلامی عقائد و احادیث پر اعتراضات کے جوابات
پر لکھے گئے مضامین کو ایک علیہدہ کتاب کی شکل میں شائع کیا جائے۔ جیسا کہ "رشد" کا قرآت نمبر نکالا گیا تھا۔
یا پھر مختلف علما کرام جن میں "مولانا عبدالرحمن کیلانی" "حافظ محمد دیں قاسمی" مولانا رمضان سلفی" محمد حلیم الدین شمسی" غازی عزیز" عبد الروئف ظفر" مولانا اکرام اللہ ساجد" وغیرہ کے مضامین شامل ھیں۔۔۔۔ ان مضامین کو مقالات مولانا عبدالرحمن کیلانی، مقالات مولانا رمضان سلفی، مقالات حافظ محمد دیں قاسمی وغیرہ کے عنوان سے کتابی زکل میں شائع کر دیا جایے۔ وہ علم جو رسائل میں بکھرا ھے، ایک کتاب میں یکجا ھو جائے۔ یہ وقت کی اہم ضرورت ھے۔۔ ضرور غور کیجیگا۔ اور اگر اس معاملے میں پہلے سے کوئی کاوش ھو چکی ھے تو مجھے بتا دیں۔ شکریہ۔۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
ان علمائے کرام حفظہم اللہ کے تمام مضامین کو فورم پر پیش کرنے کا پروگرام تو ہے، جس پر ایک ڈیڑھ ہفتے سے عمل جاری وساری ہے۔ عطاء اللہ صدیقی صاحب﷫، حافظ حسن مدنی، حافظ زبیر تیمی وغیرہ کے مضامین فورم پر پبلش ہو رہے ہیں۔ اس کے بعد ردّ انکارِ حدیث اور دیگر اہم موضوعات پر بھی محدث میں چھپنے والے مضامین کو بھی فورم پر پبلش کرنے کا پروگرام ہے۔

البتہ انہیں کتابی صورت میں چھاپنا ایک بڑا مرحلہ ہے۔

اگر آپ حضرات کوئی یہ کارِ خیر سر انجام دینا چاہتا ہے تو وہ رابطہ کرے۔ آپ کے تعاون سے اس کام کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔
جزاکم اللہ خیرا!
 
Top