• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اداس ساحل

اداس ساحل

مبتدی
شمولیت
جنوری 04، 2012
پیغامات
22
ری ایکشن اسکور
87
پوائنٹ
0
السلام علیکم

کتاب و سنت کے بارے میں یہ فارم بے شک ایک بہت اچھی کاوش ہے۔ علم و دانش، عقل و شعور اور دین و فہم کی معلومات کا یہ پلیٹ فارم انشااللہ ایک مفید چینل ثابت ہو گا۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
السلام علیکم

کتاب و سنت کے بارے میں یہ فارم بے شک ایک بہت اچھی کاوش ہے۔ علم و دانش، عقل و شعور اور دین و فہم کی معلومات کا یہ پلیٹ فارم انشااللہ ایک مفید چینل ثابت ہو گا۔
و عليكم السلام ۔۔ اداس ساحل بھائی لگتا ہے پہلی دفعہ یہأں تشریف لائے ہیں ۔
اہلا و سہلا و مرحبا ۔
اپنا کچھ تعارف تو کروادیں ۔ ؟؟؟


اللہ آپ کی اداسی دور فرمائے ۔ ۔ ۔ اور اگر متانت وسنجیدگی جیسی کسی چیز کو آپ نے تواضعا ’’ اداسی ‘‘ سے تعبیر فرمایا ہے تو اللہ اس میں اضافہ فرمائے ۔ ۔ ۔ ( ابتسامہ )

ویسے آپ نے اپنا جو نام یا لقب رکھا ہوا ہے کافی دلچسپ محسوس ہو رہا ہے اس بارے میں بھی کچھ روشنی ڈالیے گا ۔۔۔۔ اپنا تعارف کرواتے ہوئے ۔۔۔
خدا تجھے کسی طوفان سے آشنا کردے
کہ تیرے بحر کی موجوں میں اضطراب نہیں



اگر کوئی بات طبیعت پر گراں گزرے تو پیشگی معذرت ۔۔۔
 
شمولیت
جون 23، 2011
پیغامات
187
ری ایکشن اسکور
977
پوائنٹ
86
ﻭﻋﻠﯿﮑﻢ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﻭﺭﺣﻤۃ ﺍﻟﻠﮧ
ﻭﺑﺮﮐﺎﺗﮧ
اداس بھائی فورم پہ خوش آمدید ان شااللہ ہمارے اس فورم پہ آنے کہ بعد آپکی اداسیاں ختم ہوجائیں گی اور آپ اس دینی ماحول میں خود کو کبھی اداس نہیں پائینگے ان شااللہ
 

اداس ساحل

مبتدی
شمولیت
جنوری 04، 2012
پیغامات
22
ری ایکشن اسکور
87
پوائنٹ
0
السلام علیکم

بہت شکریہ آپ سب کے استقبال کا۔ اداس ساحل کا یوزر نیم رکھنے کے پیچھے ایک بہت بڑی وجہ ہے۔ اللہ تعالی کی نمعتوں کا شکر ادا کرنا چاہیے اور واقعی سورۃ الرحمن میں اللہ تعالی نے کیا خوب انسانی نفسیات کے بارے میں نشاندہی کی کہ "تم اپنے پرودگار کی کون کون سی نمعت کو جھٹلاو گے"۔ اللہ تعالی کی عطاء کی ہوئی نعمتوں کا کاش منہ ہو جو اس ذات کا شکر بجا لائے۔ اداسی ان نعمتوں کے ناجائز استعمال پر ہے۔ اداسی لوگوں کے حال پر ہے، امت مسلمہ کے حال پر ہے۔ اداسی دہشت گردی کے شکار لوگوں کے لیے ہے جن کا پل میں سب کچھ بدل جاتا ہے۔ اداسی لوگوں کی تنگ نظری پر ہے، اخوت، مساوات، انصاف کے فقدان پر ہے۔ اللہ نے تو ہر نعمت سے نوازا ہے، لیکن پھر یہ اداسی کیوں۔۔۔۔۔۔۔۔کیوں لوگ پریشان ہیں، گھبرائے ہوئے ہیں، نالاں ہیں اور بس منتظر فردا ہیں؟

میں کوشش کرتا ہوں کہ لوگوں سے فارم کے ذریعے بات چیت کروں کیونکہ اب وہ زمانے گئے جب لوگ باہر نکلتے تھے، ایک دوسرے سے سلام دعا، حال احوال پوچھتے تھے۔ وہ کہتے ہیں نہ کہ "زمانہ بدلا گیا، زمانے کے انداز بدلے گئے" اب تو یہ انٹرنیٹ ہے۔ اس کے ذریعے ہی دل کا غبار نکالتے ہیں اور جو دل میں ہے سب کچھ لکھ دیتے ہیں۔ ہمارا لالچ سمجھ لیجیے یا دور رس مقصد سمجھ لیجیے۔ ہم اسلام کو، اپنے مزہب کو سلامتی کا نمونہ پیش کر کے دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں کیونکہ ہمارا ایمان ہے کہ اسلام شروع ہی "سلام" سے ہوتا ہے جس کا مطلب "سلامتی ہے"۔ ہم ان تمام لوگوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ مزہب اسلام ہر گز شدت پسندی اور فرقہ واریت کا درس نہیں دیتا ہے
 
Top