• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ارباب اختیار کی اطاعت اللہ اور اس کے رسول کے حکم کی تابع ہے

شمولیت
نومبر 05، 2013
پیغامات
9
ری ایکشن اسکور
20
پوائنٹ
34
اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے
وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ (سورۃالزاریات:56)
"ہم نے انسانوں اور جنوں کو صرف لیے پیدا کیا ہے کہ وہ میری عبادت کریں۔"
ایک جگہ پراللہ تعالیٰ نے فرمایا :
وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ رَسُولٍ إِلَّا لِيُطَاعَ بِإِذْنِ اللَّهِ (سورۃالنساء:64)
"میں نے کوئی رسول نہیں بھیجا مگرتاکہ اس کی اطاعت کی جائے اللہ کے حکم کے ساتھ۔۔"
مَنْ يُطِعِ الرَّسُولَ فَقَدْ أَطَاعَ اللَّهَ (سورۃالنساء:80)
"جس نے رسول کی اطاعت کی پس یقیناؑ اس نے اللہ کی اطاعت کی۔"
مزید فرمایا :
فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ لَا يَجِدُوا فِي أَنْفُسِهِمْ حَرَجًا مِمَّا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوا تَسْلِيمًا (سورۃالنساء:65)
"پس نہیں تیرے رب کی قسم ہے وہ اس وقت تک مؤمن نہیں ہو سکتے جب تک آپ کو فیصل و حاکم تسلیم نہ کر لیں جس میں انہوں نے جھگڑا کیاپھر وہ اپنے دلوں میں کسی قسم کی کوئی تنگی نہ محسوس نہ کریں اس چیز سے آپ نے فیصلہ کیا ہے اوراسے تسلیم نہ کر لیں جس طرح ماننے کا حق ہے ۔"
ایک مقام پر ارشاد باری ہے:
قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَحِيمٌ (سورۃآلعمران:31)
"کہ دییجیے !اگر تم اللہ سے محبت کرنا چاہتےہو تو پھرمیری پیروی کرو اللہ تم سے محبت کرے گا اور تمھارے گناہ معاف کردے گا۔"
ایک جگہ ارشاد ربانی ہے:
يَوْمَ تُقَلَّبُ وُجُوهُهُمْ فِي النَّارِ يَقُولُونَ يَا لَيْتَنَا أَطَعْنَا اللَّهَ وَأَطَعْنَا الرَّسُولَا َوَقَالُوا رَبَّنَا إِنَّا أَطَعْنَا سَادَتَنَا وَكُبَرَاءَنَا فَأَضَلُّونَا السَّبِيلَا (سورۃالاحزاب:67،66)
"اس دن جب ان کے چہرے آگ کی طرف پھیرے جائیں گے تو وہ کہیں گے اے کاش !ہم نے اپنے اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کی ہوتی اور کہیں گے اے ہمارے رب !بے شک ہم نے سرداروں اور وڈیروں کی پیروی کی پس انہوںنےہمیں سیدھے رستے سے بھٹکا دیا ۔اے ہمارے رب !آج ان کو دگنا عذاب دے اور ان پر لعنت فرما۔
وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ فَأُولَئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ مِنَ النَّبِيِّينَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّالِحِينَ وَحَسُنَ أُولَئِكَ رَفِيقًا (سورۃالنساء:69)
"اور جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کی پس یہ لوگ ان کے ساتھ ہوں گے جن پر اللہ نے انعام کیا ،نبیوں ،صدیقوں،شہیدوں اور نیکوکاروں میں سے اور یہ لوگ دوستی کے اعتبار سے کتنے اچھے ہیں۔"
لہذا اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت ہر ایک پر واجب ہے لیکن والی امر لوگوں کی اطاعت اس وقت واجب ہوتی ہے جب وہ اللہ اور اس کے رسول کے بتائے ہوئے طریقےپے ہوں
اس لیے جو آدمی اللہ ورسول کی اطاعت کرتے ہوئے ارباب اختیار کی اطاعت کرتا ہے تو اس کا اجر اللہ کےذمہ ہے۔
اور جو شخص ان کی اطاعت لیے کرے کہ اس کو امیر کچھ دے ،اگر کچھ مل گیا تو اطاعت کر لی اور اگر نہ ملا تو بغاوت و سرکشی پے اتر اے تو اسے شغص کے لیے آخرت میں کوئی حصہ نہیں ہے۔
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " ثَلَاثٌ لَا يُكَلِّمُهُمُ اللهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَلَا يَنْظُرُ إِلَيْهِمْ، وَلَا يُزَكِّيهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ: ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وَرَجُلٌ بَايَعَ إِمَامًا لَا يُبَايِعُهُ إِلَّا لِدُنْيَا فَإِنْ أَعْطَاهُ مِنْهَا وَفَى، وَإِنْ لَمْ يُعْطِهِ مِنْهَا لَمْ يَفِ " صحیح مسلم (108)
حضرت ابوھریرۃ نبی کریمﷺسے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تین آدمی ایسے ہیں جن سے اللہ قیامت کے دن نہ کلام کرے گا نہ ان کی جانب نظر رحمت سے دیھکے گا اور نہ ہیان کو گناہوں سے پاک فرماۓ گا اور ان کو دردناک عذاب دے گا:
تیسرا آدمی ایسا ہے جس نے کسی امام سے صرف دنیا کی غرض سے بیعت کی۔اگر تو اس نے کچھ دے دیا تو اس کیاطاعت کرتا ہے اگر کچھ نہیں دیتا تونافرمانی کرتا ہے۔
صحیح مسلم (108)

وما توفیقی الاّباللہ وعلیہ توکلت والیہ اُنیب
 
Top