محمد ارسلان
خاص رکن
- شمولیت
- مارچ 09، 2011
- پیغامات
- 17,859
- ری ایکشن اسکور
- 41,096
- پوائنٹ
- 1,155
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہفورمز بننے کی شروعات میں لوگوں کے لیے اردو لکھنا بہت مشکل تھا لیکن جب سے اردو یونی کوڈ فورمز کا آغاز ہوا ہے تب سے لوگوں میں اردو لکھنے کا رجحان پیدا ہوا ہے اور لوگوں کی اکثریت کی اردو لکھنے میں تصحیح ہو گئی ہے لیکن اب بھی بعض لوگ اردو صحیح نہیں لکھ پاتے۔اکثر اوقات اردو یونی کوڈ میں لکھتے ہوئے (ء) اور (ی) کو اکھٹے لکھنے میں دشواری پیدا ہوتی ہے مثلا لفظ "تنہائی" کو "تنہاءی" لکھ دیتے ہیں۔تو اس کا حل یہ ہے کہ آپ کوئی ایسا لفظ لکھیں جس میں ء کے ساتھ ی یا ے لکھنا ہو تو Shift+4 کا بٹن پریس کر دیں۔یاد رہے کی بورڈ میں 4 کے بٹن دو ہیں ایک نومیرک کیز میں اور ایک بیک سپیس کی لائن میں تو آپ نے شفٹ کے ساتھ4 بٹن بیک سپیس کی لائن والا پریس کرنا ہے نہ کہ نومیرک کیز والا۔
اسی طرح الف اور مد کو اکھٹا لکھنے کے لیے پہلے A پریس کرتے ہیں پھر Shift+A ۔لیکن اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ یونی کوڈ اردو لکھتے ہوئے الف اور مد کو اکھٹا لکھنے کے لیے Shift کے ساتھ بیک سپیس کے قریب پلس + کے نشان والا بٹن پریس کر دیں۔تو الف اور مد اکھٹا لکھا جائے گا یعنی ایسے (آ)۔
اور بھی کوئی اردو لکھنے کے آسان طریقے معلوم ہوئے تو آپ بھائیوں اور بہنو سے شئیر کروں گا۔ان شاءاللہ
دعاوں میں یاد رکھیں۔
محمد ارسلان ملک