• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

استغفراللہ ميرے بريلوی بھائیوں مسجديں نماز پڑھنے کے ليے بنی ہيں ڈانس کرنے کے ليے نہيں !!!

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

ذکر اللہ، طریقت نقشبندیہ السیفی

والسلام
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
ذيل ميں ہم چند ايك ضوابط پيش كرتے ہيں جن سے آپ مشروع اور بدعتى ورد درود معلوم كر سكتے ہيں:

اول:
سب سے بہتر ورد وہ ہے جس كے الفاظ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم سے منقول ہيں، كيونكہ اللہ سبحانہ و تعالى اپنے نبى كے ليے وہ كلمات اور الفاظ اختيار كرتا ہے جو اكمل اورافضل ہيں، اور نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم بھى اپنى امت كے ليے وہى اختيار كرتے ہيں جو افضل و اكمل ہيں.

دوم:
انسان كے ليے جائز ہے كہ وہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم پر غير وارد شدہ كلمات ميں درود پڑھے، ليكن اس ميں كوئى ايسا لفظ نہيں ہونا چاہيے جو شرعا ممنوع ہو مثلا اس ميں غلو ہو يا وسيلہ اور غير اللہ سے مانگنا شامل ہو.

سوم:
ذكر كرنےوالے كے ليے ذكر كا وقت يا تعداد يا كيفيت كى تحديد كرنى جائز نہيں، صرف صحيح دليل كى بنا پر ہى كيا جا سكتا ہے، كيونكہ اللہ تعالى كى عبادت اس طريقہ پر ہى ہو سكتى ہے جو اللہ نے اپنى كتاب ميں مشروع كيا ہے، يا پھر رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كى زبان مبارك سے مشروع كيا.

اور پھر عبادت ميں يہ بھى ضرورى ہے كہ وہ فى ذاتہ مشروع ہو اور اس كى كيفيت اور وقت اور مقدار بھى مشروع ہونى چاہيے، اور اگر كوئى شخص اپنے طور پر كوئى ورد اختيار كرے جس كے الفاظ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم سے ثابت نہ ہوں اور اس كى تعداد بھى محدود كرے يا اسے كسى معين وقت ميں كرنے كا التزام كرتا ہو تو يہ بدعت كا مرتكب ہو رہا ہے.

علماء اس بدعت كو اضافى بدعت كا نام ديتے ہيں كيونكہ اصل ميں عمل مشروع تھا، ليكن كيفيت يا مقدار اور وقت كى تحديد كے اعبتار سے اس ميں بدعت پيدا ہوئى ہے.

يہ علم ميں ركھيں كہ ہر قسم كى بھلائى اور خير صرف نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كى اتباع و پيروى كرنے ميں ہے، اور پھر جو شخص بھى ايجاد كردہ ورد كرنے والوں كى حالت پر غور كرے گا تو اكثر طور پر انہيں نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم سے ثابت شدہ صبح و شام كے اذكار اور دعاؤں پر عمل كرنے ميں كوتاہى كرنے والا ہى پائيگا، سلف كہا كرتے تھے كہ انسان جب بھى كوئى بدعت ايجاد كرتا ہے تو اس كے بدلے اس طرح كى ايك سنت ترك كر ديتا ہے، درود تاج اور درود لكھى وغيرہ سے اس كى تائيد و تاكيد ہوتى ہے.

واللہ اعلم .
الاسلام سوال و جواب
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

کیا ایسا طریقہ کتاب و سنت سے ثابت ہے ؟

اگر آپ نے قرآن مجید ترجمہ کے ساتھ نہیں پڑھا ہوا تو میں آپ کو قرآن سے ذکر اللہ پر آیات پیش کر دوں۔

والسلام
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
السلام علیکم




اگر آپ نے قرآن مجید ترجمہ کے ساتھ نہیں پڑھا ہوا تو میں آپ کو قرآن سے ذکر اللہ پر آیات پیش کر دوں۔

والسلام

بھائی ذکر اللہ سے کون انکار کر رہا ہے بات ہے طریقہ کی جو لوگ ویڈیو میں کر رہے ہیں کیا یہ طریقہ کتاب و سنت سے ثابت ہے -
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

بھائی آپ پانچ وقت کی نماز پڑھیں اور اس پر تھوڑا سا وقت نکال سکتے ہیں تو گھر میں ہی ذکر اللہ روزانہ کیا کریں اور پھر کچھ عرصہ بعد بتائیں کہ آپ کے اندر کیا تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں آپ خود ہی جان جائیں گے اگر نہیں تو آپ کے شہر میں کہیں ایسا ہوتا ہو گا آپ وہاں شامل ہو سکتے ہیں آپ کچھ نہ کریں ایک کونے میں بیٹھ جائیں اور پھر دیکھیں خود ہی جان جائیں گے۔

والسلام
 
Top