• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسلامی مہینے فضائل ، بدعات ، آداب و رسوم

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
اسلامی مہینے فضائل ، بدعات ، آداب و رسوم
مصنف​
اسلامک انسٹی ٹیوٹ، گارڈن ٹاؤن، لاہور
ناشر
اسلامک انسٹی ٹیوٹ، گارڈن ٹاؤن، لاہور

تبصرہ
اللہ تعالی کا ہم پریہ احسان ہے اللہ تعالیٰ نے ہماری آسانی کے لیے زمانے کو بارہ مہینوں میں تقسیم فرمادیاہے او ر جب سے اللہ نے زمین وآسمان پیدا فرمائے ہیں مہینوں کی کل تعداد بارہ ہے اور ان میں سے چار مہینے(محرم، رجب، دوالقعدہ اور ذو الحج)حرمت والے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں حرمت والے مہینوں کا ذکرکرتے ہوئے ارشاد فرمایا:’’جس دن سے اللہ تعالیٰ نے آسمانوں اورزمین کوپیدا کیا ،اسی دن سے اللہ کےنزدیک اس کی کتاب میں مہینوں کی تعداد بارہ ہے ۔ ان میں سے چار حرمت والے مہینے ہیں۔ یہی صحیح دین ہے،پس تم ان چار مہینوں میں اپنے اوپر ظلم نہ کرو ‘‘سورہ توبہ :36) محسنِ انسانیت سیدنا محمدﷺ نے بعض مخصوص مہینوں کے لیے کچھ اعمال او ران کے عظیم فضائل وبرکات بیان فرمائے ہیں کتب حدیث میں ان کی وضاحت موجود ہے ۔قمری سال اور اس کے مہینوں کے تعارف کے سلسلے میں عربی اوراردومیں مختصر اور مفصل کئی کتب ترتیب دگی ہیں جن میں ان مہینوں کی تاریخ اور ان میں سر انجام دی جانے والی عبادت کا تذکرہ کیا گیا ہے لیکن ان میں اکثر کتب غیر مستند اور ناقابل اعتماد ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب’’اسلامی مہینے فضائل ‘‘لاہور میں خواتین کی تعلیم وتربیت کےادارے ’’اسلامک انسنی ٹیوٹ ‘‘ کی طالبات کےلیے لیےتیار کی گئی ہے۔اس کتاب میں ماہ محرم ، ماہ صفر، ماہ ربیع الاول ، ماہ رجب، ماہ شعبان، ماہ ذی الحجہ کے فضائل او ر ان مہینوں میں کیے جانے والے غیر شرعی امور کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ نیز آخر میں شادی مبارک ، بچوں کی پیدائش کے موقع پر کرنے والے کام اور سوگ کے اسلامی طریقہ کو اختصار سے آسان فہم انداز میں پیش کیا گیا ہے ۔یہ کتاب اگر چہ اسلامک انسٹی ٹیوٹ نے اپنی طالبات کے لیے مرتب کی ہے اور ابھی طبع بھی نہیں لیکن ہم نےاس کی اہمیت وافادیت کو جانتے ہوئے عامۃ الناس کے استفادہ کےلیے پبلش کردیا ہے۔اللہ تعالیٰ اس کو عوام الناس کےلیے نفع بخش بنائے (آمین) اسلامک انسٹی ڈاکٹر حافظ انس نضربن حافظ عبد الرحمن مدنی کی والد ہ محترمہ کی زیرنگرانی لاہور میں تقرییا پچیس سال سے خواتین وطالبات کی تعلیم وتربیت کا اہتمام کر رہا ہے ۔لاہور اور اس کےگرد ونواح میں اس کی متعد دشاخیں موجود ہیں ۔ اب تک سیکڑوں خواتین وطالبات اس سے فراغت کی اسناد حاصل کر چکی ہیں ۔ (م۔ا)
 
Top